کورونا وائرس کی وجہ سے ہالی ووڈ سمیت بالی ووڈ کی بڑی بڑی فلموں کی ریلیز تاریخ متاثر ہوئی ہے۔ اب اس میں ایک اور نیا نام شامل ہوگیا، وہ ہے سپر اسٹار عامر خان کی اگلی فلم ’لال سنگھ چڈھا۔
عامر خان کی اگلی فلم کے بارے میں اطلاعات ہے کہ اب اس سال کرسمس پر ریلیز نہیں ہوگی، اسے اگلے سال تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
فلم کے مصنف اتول کلکرنی نے میڈیا کو بتایا کہ 'لال سنگھ چڈھا' اب اگلے سال ریلیز ہوگی۔ یہ فلم رواں برس دسمبر میں ریلیز ہونے والی تھی۔
واضح رہے کہ عامر خان کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' سے پہلے ہی روہت شیٹی کی اگلی فلم 'سُریاونشی' جس میں اکشے کمار اور کترینہ کیف مرکزی کردار میں ہیں۔ اس فلم کی بھی ریلیز کی تاریخ میں توسیع کی جا چکی ہے اور اس کے علاوہ رنویر سنگھ کی اسپورٹس ڈرامہ فلم '83' اور سلمان خان کی فلم 'راڈھے یور موسٹ وانٹیڈ بھائی' بھی اس فہرست میں شامل ہے۔