ETV Bharat / sitara

کورونا وائرس: ودیا بالن نے 1000 پی پی ای کٹس عطیہ کیا - بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ایک این جی او کی مدد سے پی پی ای کٹس کا انتظام کررہی ہیں۔ انہوں نے امداد کرنے کے لیے ایک لنک بھی جاری کیا ہے۔ جس کے ذریعے عام شہری بھی پی پی ای کٹ خریدنے میں تعاون کرسکتے ہیں اور جو چاہیں وہ عطیہ بھی کر سکتے ہیں۔

کورونا وائرس: ودیا بالن نے 1000 پی پی ای کٹس عطیہ کیں

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 11:23 AM IST

پورا ملک کورونا وائرس سے لڑنے میں مصروف ہے۔ عام شہریوں سے لے کر مشہور شخصیات تک، اپنے مطابق، کورونا کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ اب ودیا بالن نے پی پی ای کٹ کورونا جنگجوؤں کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی مدد کے لئے آگے آئیں۔

ودیا نے اس اپیل کا ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ڈاکٹروں ، نرسوں اور وارڈ بوائے کے لئے 1000 پی پی ای کٹس عطیہ کررہی ہیں۔

کووڈ۔19 کے ساتھ لڑائی میں یہی لوگ پہلی لائن میں کھڑے ہیں اور مریضوں سے براہ راست رابطے میں آتے ہیں۔ اگر کسی طبی عملے میں سے کسی کو انفیکشن ہوجاتا ہے تو کم از کم 8-12 افراد کو 2-3 ہفتوں کے لئے قرنطینہ بھیج دیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے بہت سے اسپتالوں میں عملے کی کمی ہے۔

ودیا نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی پی ای کٹس خریدنے کے لئے فنڈ جمع کرنے میں مدد کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ودیا بالن نے ویڈیو کے ذریعے گھر میں ماسک بنانے کا طریقہ بتایا تھا۔ انہوں نے اس کا نام 'اپنا دیش اپنا ماسک' رکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.