ETV Bharat / sitara

سارہ علی خان کے گھر کورونا کی دستک - ممبئی میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھتا ہی جارہا

ممبئی میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ امیتابھ بچن اور انوپم کھیر کے بعد اب سارہ علی خان کا گھر بھی کورونا کی زد میں آگیا ہے۔ سارہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے بتایا کہ ان کے ڈرائیور کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

سارہ علی خان کے گھر کورونا کی دستک
سارہ علی خان کے گھر کورونا کی دستک
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 9:21 AM IST

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور انوپم کھیر کے بعد اب اداکارہ سارہ علی خان کے گھر میں بھی کورونا وائرس نے دستک دے دی ہے۔

اداکارہ نے پیر کی شب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک میسج میں کہا کہ ان کے ڈرائیور کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ بعد میں ڈرائیور کو قرنطین سینٹر بھیجا گیا۔

سارہ نے میسج میں لکھا، 'میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہمارے ڈرائیور کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ رپورٹ موصول ہونے پر بی ایم سی کو آگاہ کیا گیا اور بعد میں ڈرائیور کو قرنطین سینٹر بھیج دیا گیا۔

سارہ نے مزید لکھا، میرے اہل خانہ اور گھر کے تمام عملے کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ہم سب ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ بی ایم سی کے ذریعہ فراہم کردہ رہنما اصولوں کا شکریہ۔

مداحوں نے فوراً ہی سارہ کی پوسٹ پر تشویش شروع کردی۔ تھوڑی ہی دیر میں سارہ علی خان کے کمنٹ باکس میں شائقین کا ردعمل سامنے آنا شروع ہوگیا۔ ہر ایک نے اداکارہ کو خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو سال 2018 میں فلم 'کیدارناتھ' سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی سارہ علی خان نے بہت ہی کم وقت میں طویل سفر طے کیا ہے۔

'سمبا' ، 'لو آج کل' میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کے پاس بہت سی فلمیں ہیں، جن میں 'قلی نمبر 1' اور 'اترانگی رے' شامل ہیں۔

وہ 'کولی نمبر 1' میں ورون دھون کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم کُلی نمبر 1 کی ریمیک ہے۔ اس کی ہدایتکاری ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کریں گے ، جنھوں نے اصل فلم کی ہدایت کاری کی ہے۔ اسی کے ساتھ اگر 'اترنگی رے' کی بات کی جائے تو سارہ اکشے کمار اور دھنوش کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.