اسٹیٹمنٹ میں اندرجیت چکرورتی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگلی گرفتاری میری بیٹی کی ہوگی، اور میں نہیں جانتا کہ اس کے بعد اور کون کون گرفتار والا ہے۔
شووک چکرورتی کو این سی بی نے ڈرگس معاملے میں گرفتار کیا ہے، تو وہیں ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
اسی دوران ریا کے والد اندرجیت چکرورتی نے ایک اسٹیٹمنٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اگلی گرفتاری میری بیٹی کی ہو گی۔
اندرجیت لکھتے ہیں کہ 'مبارک ہو بھارت' آپ نے میرے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے، مجھے امید ہے کہ اگلی میری بیٹی ہوگی۔ اور میں نہیں جانتا کہ اس کے بعد کون کون گرفتار ہونے والا ہے۔آپ نے ایک متوسط خاندان کو ختم کردیا ہے۔سب کچھ انصاف کے تحت ہو رہا ہے، جئے ہند'۔
واضح رہے کہ این سی بی ریا سے پوچھ گچھ کررہی ہے، ایسے میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا اب ریا کو گرفتار کیا جائے گا؟ شووک چکرورتی اور ان کے ہاؤس مینیجر سموئل مرنڈا کو نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپیک سبسٹنس( این ڈی پی ایس) کے قانون کےتحت گرفتار کیا گیا ہے، ان دونوں کو 9 ستمبر تک این سی بی کی کسٹڈی میں بھیج دیا گیا ہے۔