چندی گڑھ: اداکار سلمان خان اور ان کی بہن الویرا خان کے علاوہ چھ دیگر افراد کے خلاف ایک مقامی کاروباری ارون گپتا کی جانب شکایت درج کرایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں چندی گڑھ پولیس نے ان تمام افراد کو طلب کیا ہے۔
ارون گپتا کے مطابق انہوں نے 2018 میں بیئنگ ہیومن جیولری کے نام سے ایک اسٹور کھولا تھا اور اس پر 2 سے 3 کروڑ روپے خرچ کئے تھے۔ تاہم نہ تو اسٹور کے ترقی کے وعدے پورے کیے گیے اور نہ ہی اسٹور پر سامان کی فراہمی کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جن لوگوں کو 13 جولائی کو کی گئی شکایت کی تصدیق کے لئے بلایا گیا ہے ان میں بیئنگ ہیومن فاؤنڈیشن کے سی ای او اور اسٹائل کوٹینٹ بھی شامل ہیں۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹور میں اشیا کی فراہمی کو فروری 2020 سے بند کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
سنگیتا نے سلمان خان سے تعلقات پر باتیں سانجھا کیں
گپتا نے اپنی شکایت میں یہ بھی بتایا ہے کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اسٹور کی افتتاح سلمان خان کریں گے جبکہ ان کے بجائے ان کے بہنوئی آیوش شرما اسٹور کی افتتاح کے لیے پہنچے۔
اس تعلق سے گپتا نے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے۔