ETV Bharat / sitara

ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کے لیے بہار پولیس ممبئی روانہ - سشانت سنگھ خود کشی معاملہ

فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملے کے سلسلے میں ان کے والد نے راجیو نگر تھانے میں ایف آئی آر در کروائی ہے۔جس کے بعد پولیس تفتیش کے لیے ممبئی گئی ہے۔وہیں ابھی پولیس اس معاملے کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہی ہیں۔

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 2:27 PM IST

فلم اسٹار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملے میں مسلسل نئی کڑیاں جڑتی جارہی ہیں۔پٹنہ کے راجیو نگر تھانے میں سشانت کے والد کرشن کشور سنگھ کی طرف سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

سشانت کے والد کرشن کشور سنگھ نے نام نہاد گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے اہل خانہ اندرجیت چکرورتی، سندھیا چکرورتی، شوبھتی چکرورتی، سومیل شروتی مودی اور دیگر کے خلاف دھوکہ دہی، بے ایمانی اور یرغمال بنائے رکھنے اور خودکشی کے لیے مجبور کرنے کے الزام کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔جس کے بعد راجیو نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایس او کی قیادت میں 4 رکنی ٹیم منگل کے روز ممبئی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔جہاں ممبئی میں ریا چکرورتی کے اہل خانہ سے پٹنہ پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

وہیں اس معاملے پر پٹنہ سٹی کے ایس پی ونئے تیواری نے بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت کے والد کی طرف سے راجیو نگر پولیس تھانہ میں ایف آئی آر در ج کی گئی ہے۔پٹنہ پولیس کی ٹیم تحقیقات کے لیے ممبئی روانہ ہوگئی ہے۔یہ تحقیق کی بات ہے، جب تک کہ تحقیق مکمل نہیں ہوجاتی کچھ بھی کہنا ممکن نہیں ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔ہم سبھی نکات پر تفتیش کر رہے ہیں۔وہیں ریا چکرورتی اور ان کے اہل خانہ کو پٹنہ لائے جانے کے سوال پر سٹی ایس پی نے کہا کہ یہ تحقیق کی بات ہے۔ہم ابھی میڈیا کے سامنے اس کے بارے میں نہٰیں بتاسکتے ہیں۔اس پر صرف اعلی عہدیدار ہی کچھ ہی کہہ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.