ETV Bharat / sitara

'پچاس فیصد ناظرین کے ساتھ سنیماگھر کھلیں گے'

author img

By

Published : Oct 6, 2020, 8:55 PM IST

کورونا وبا کے سبب کئی ماہ سے بند سنیما ہال 15 اکتوبر سے کھلنے جا رہے ہیں۔ اس بابت آج اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے گائڈلائنس جاری کیے۔

'پچاس فیصد ناظرین کے ساتھ سنیماگھر کھلیں گے'
'پچاس فیصد ناظرین کے ساتھ سنیماگھر کھلیں گے'

مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ وزارت صحت کے صلاح و مشورے کے مطابق گائڈلائنس جاری کی گئی ہے جس میں 50 فیصد ناظرین کی استعداد کے ساتھ سنیما گھر کھل سکیں گے۔ گائڈلائنس کے مطابق ہال میں ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھنے کا انتظام ہوگا۔ ہال اور عوامی مقامات پرلوگوں کے درمیان چھ فٹ کی دوری، ہال اور عوامی مقامات پر ماسک لگانا، ایگزٹ اور انٹری پوائنٹ پر ٹیمپریچر کا ٹیسٹ کرنا اور سینیٹائزر رکھنا ضروری ہوگا۔

Cinema halls to reopen
Cinema halls to reopen

انہوں نے بتایا کہ تمام سنیما ہال میں فلم نشر ہونے سے قبل اور انٹرول میں کورونا کے سلسلے میں بیداری پھیلانے والی ایک منٹ کی فلم یا اعلان دکھانا ضروری ہوگا۔ فلم کے دو شو کے درمیان ضروری وقفہ ہو تاکہ ہال کو اچھی طرح سینیٹائز کیا جا سکے۔

مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ سنگل اسکرین والے ہال میں ٹکٹ کھڑکیوں کی تعداد بڑھانی ہوگی، ٹکٹ بکنگ کے لیے آن لائن موڈ کو فروغ دیاجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سنیما ہال میں محض پیکڈ فوڈ ہی فروخت کیا جا سکے گا۔ ساتھ ہی ہال میں 23 سے 25 ڈگری درجہ حرارت قائم رکھنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ہوا کی آمد و رفت بہتر ہونی چاہیے۔ ناظرین میں سے ہر شخص کا ٹیمپریچر کا ٹیسٹ کیا جائے گا‘ اس کے بعد ہی اسے انٹری دی جائے گی۔ سنیما ہال میں کام کرنے والے اہلکاروں کو تمام ضابطوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا جس میں ماسک، گلبس پہننا ضروری ہوگا۔

وزارت کے گائڈلائنس کے مطابق کنٹینمنٹ زون میں سنیما گھر نہیں کھولے جا سکیں گے۔ ریاستی حکومتیں ان منصوبوں کے ساتھ مقامی صورتحال کے مطابق اضافی ہدایات جاری کر سکتے ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ نے 30 ستمبر کو جاری رہنما خطوط میں 50 فیصد ناظرین کے ساتھ سنیما گھروں کو کھولنے کی اجازت دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.