بالی ووڈ کے تمام اسٹار لاک ڈاؤن میں اپنے گھروں میں کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش میں ہیں۔ وہیں اداکارہ چترانگدا سنگھ نے بتایا کہ اس دوران وہ ایک شارٹ فلم کا اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اسے جلد ہی مکمل کر لے گی۔
چترانگد ا نے کہا کہ "میں اس وقت ایک مختصر فلم کے لئے اسکرپٹ لکھ رہی ہوں۔ ابھی میرے پاس بہت زیادہ وقت ہے اس لیے اسے جلد ہی مکمل کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔
چترانگدا اب 'باب بسواس' میں ابھیشیک بچن کے ساتھ بڑے پردے میں ادکاری کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم ایک قاتل باب بسواس کی پرانی کہانی کو بتاتی ہے، جسے اصل میں سنہ 2012 میں سوجوئے گھوش کی فلم فلم 'کہانی' میں دیکھا گیا تھا۔
تاہم اس فلم میں باب بسواس کے کردار کو بنگالی اداکارسواسوتا چیٹرجی نے بہت عمدہ طریقے سے ادا کیا تھا۔ اب ابھیشیک بچن اس رول کو ادا کرنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔
گھوش اس فلم کو شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر پروڈیوس کررہے ہیں، جبکہ دیا انن ؎پورنا گھوش اس فلم کی ہدایتکاری کررہی ہیں۔
چترانگدا نے سنہ 2018 میں سپورٹس بائیوپک سورما کی ہدایتکاری کی تھی،جس میں دلجیت دوسانجھ بھارتی ہاکی کھلاٹی سندیپ سنگھ کے کردار میں نظر آئے تھے۔