ETV Bharat / sitara

کنگنا رناوت کو وائی زمرے کی سکیورٹی دی گئی

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو وائی زمرے کی سکیورٹی دی گئی ہے۔ کنگنا رناوت نے وائی زمرے کی سکیورٹی ملنے پر وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت کو وائی زمرے کی سیکورٹی دی گئی

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 1:09 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو وائی زمرے کی سکیورٹی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کنگنا کو وائی کلاس کی سکیورٹی دی ہے۔

کنگنا رناوت نے وائی زمرے کی سکیورٹی ملنے پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں وزیر داخلہ امت شاہ جی کی شکر گزار ہوں، وہ چاہتے تو حالات کے چلتے مجھے کچھ دن بعد ممبئی جانے کا مشورہ دیتے لیکن انہوں نے بھارت کی ایک بیٹی کی باتوں کو اہمیت دی، ہماری عزت نفس کا احترام کیا۔ جئے ہند۔'

اداکارہ کنگنا رناوت کو وائی زمرے کی سیکورٹی دی گئی
اداکارہ کنگنا رناوت کو وائی زمرے کی سیکورٹی دی گئی

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے کنگنا رناوت بالی ووڈ مافیا کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ اداکارہ کنگنا رناوت مسلسل سوشل میڈیا پر سشانت سنگھ راجپوت کو انصاف دینے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلمی ستاروں پر تنقید بھی کی۔

اس کے ساتھ ہی کنگنا رناوت اور شیوسینا رہنما سنجے راوت کے درمیان الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سنجے راوت نے کنگنا کو ممبئی نہیں جانے کی نصیحت دی تھی۔ اس پر کنگنا نے ممبئی آنے کا چیلنج کیا تھا۔ اس کے بعد کنگنا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا تھا۔

کنگنا نے سنجے راوت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 'میں 9 ستمبر کو ممبئی آرہی ہوں، اگر کسی میں ہمت ہے تو روک لے۔'

اس سے قبل کنگنا نے ممبئی کا موازنہ پی او کے سے کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.