ETV Bharat / sitara

'عرفان خان کے بعد ہندی سنیما پہلی جیسی نہیں ہوگی' - دا لنچ باکس

لنچ باکس میں عرفان خان کی معاون اداکارہ نمرت کور کا ماننا ہے کہ بغیراداکار عرفان خان کے ہندی سنیما پہلے جیسا نہیں ہوگا۔

لنچ باکس میں عرفان خان کی معاون اداکارہ نمرت کور

author img

By

Published : Apr 29, 2020, 7:19 PM IST

اداکارہ نمرت کور نے عرفان خان کے ساتھ دا لنچ باکس میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔اس فلم کو متعدد ایوارڈ کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

عرفان خان کی اچانک انتقال کی خبر ملنے پر اداکارہ صدمے میں ہیں۔

نرمت کور نے بتایا کہ ایسے حالات میں ان کا جانا ہرکسی کے لیے ذاتی نقصان ثابت ہوا۔یہ خبر خاص کر ان کے لیے حیران کن ہے جو ان کی فلمیں دیکھ چکا ہے یا ان کے ساتھ فلموں میں کام کر چکا ہے یا ان سے ذاتی طور پر ملا ہو۔بغیر عرفان خان کے ہندی سنیما پہلی جیسی نہیں رہے گی۔وہ اکیلے ہی کافی تھی۔ہر فلم اور مشہور فلمی ہستیاں ایک طرف ہیں اور دوسری طرف صرف ان کی فلمیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا دل ان کی فیملی کے لیے رو رہا ہے جو اس وقت ایسے صورتحال سے دوچار رہیں۔اپنے کسی پیارے کو کھونا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن یہ کووڈ 19 کا لاک ڈاؤن بدتر ہے۔مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ میں عرفان خان کے بارے میں بات کررہی ہوں۔

نمرت کور نے سنہ 2013 میں ریلیز ہوئی دا لنچ باکس میں عرفان کے ساتھ کام کیا تھا اور ڈائریکٹر رتیش بترا کی پہلی فلم تھی۔اس فلم کو 66 ویں کانس فلم فیسٹیول میں ویورز چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

نمرت نے فلم میں عرفان کے ساتھ کام کیے گئے یادوں کو شیئر ہوئے کہا کہ"فلم میں عرفان کے ساتھ میرے زیادہ کوئی سین نہیں تھے لیکن ہمیں کانس فلم فیسٹیول میں فلم پریمیئر کے دوران بات چیت کرنے کا موقع ملا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں نے ایک بار ان سے پوچھا تھا کہ جب آپ کو اتنا سارا پیار اور پذیرائی ملتی ہے تو اسے کیسے سنبھالنا چاہیے تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا تھا اچھے وقت کے لیے تیار رہو اور اس وقت کا جشن منانے کے دوران شرم نہیں کرو۔

نمرت نے بتایا کہ انہوں نے کہا تھا یہ لمحہ زندگی میں بار بار نہیں آتا اور ان تمام جدوجہد کے بعد اسے تحفہ کے طور پر لو ۔' انہوں نے ہمیشہ کہا کہ اچھے وقت کو گلے لگاؤ کیونکہ اسی وقت ہم زندگی کو صحیح طور پر جیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.