ETV Bharat / sitara

ٹوئیٹر پر کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے بائیکاٹ کرینہ خان؟ - رامائن میں سیتا کا کردار

جب سے سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی ہے کہ اداکارہ کرینہ کپورنے سیتا کا کردار ادا کرنے کے لیے 12 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا ہے تب سے اداکارہ کے خلاف ٹوئیٹر پر بائیکاٹ کرینہ خان کا ہیشٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔

ٹوئیٹر پر کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے بائیکاٹ کرینہ خان

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 4:17 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کو رامائن پر مبنی فلم سیتا کے کردار کی پیش کش ہونے کے بعد انہیں ٹوئیٹر پر خوب ٹرول کیا جارہا ہے۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس بات سے ناراض ہیں کہ انہیں سیتا کے کردار کی پیش کش کیوں کی گئی۔

واضح طور پر ہفتے کے یہ آخری دن کرینہ کے لیے برے ثابت ہورہے ہیں۔ٹوئیٹر پر جب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوم کارہ اداکارہ کرینہ کپور خان نے آئندہ میتھالوجکل فلم میں سیتا کی رول ادا کرنے کے لیے 12 کروڑ کا مطالبہ کیا ہے تب سے ٹوئیٹر میں کرینہ کے خلاف' بائیکاٹ کرینہ خان' کے نام سے ایک ہیشٹیگ خوب ٹرینڈر کر رہا ہے۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین اس بات سے ناراض ہیں کہ کرینہ کو کیوں اس کردار کی پیش کش کی گئی وہیں دوسری جانب بہت سارے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کردار اداکارہ کنگنا رناوت کو ادا کرنی چاہیے۔اسی دوران کچھ لوگوں کا کہنا ہےکہ کرینہ کو اس فلم میں سرپنکھا کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

گزشتہ دنوں کرینہ پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اسی دوران کئی سوشل میڈیا صارفین نے ویب سیریز تانڈو کے تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ کے شوہر سیف علی خان پر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا۔

واضح رہے کہ یہ فلم سیتا کے نقطہ نظر پر مبنی ہوگئی اور رامائن کے نئے پہلو اور داستان کو منظر عام پر لائے گی۔وہیں کرینہ جو عام طور پر اپنی فلموں کے لیے 6 سے 8 کروڑ روپئے بطور فیس لیتی ہیں۔وہیں اس بار خبر گردش کررہی ہے کہ انہوں نے اس فلم کے لیے 12 کروڑ رؤپئے کا مطالبہ کیا ہے۔اس فلم کا نام سیتا۔دی انکارنیشن ہوگا۔اس فلم کی ہدایتکاری الاوکک دیسائی کریں گے وہیں اس فلم کو باہو بلی کے مصنف کے وی وجیندر پرساد نے لکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.