امریکی صدر نے بھارت اور وزیر اعظم مودی کی خوب تعریف کی تو وہیں وزیر اعطم مودی نے امریکہ کو بھارت کا سب سے اچھا دوست بتایا۔
اس پروگرام کے بعد عالمی سطح پر دونوں رہنماؤں کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ بالی ووڈ میں بھی دونوں رہنماؤں کے خطاب کے بعد خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
بالی وڈ اداکار سلمان خان نے ٹویت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف کی۔
کرن جوہر نے لکھا،' بھارت اور دنیا بھر میں رہنے والے بھارتیوں کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے بہت ہی شاندار تقریر کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ہجوم کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم کو چیئرس کرتے رہے۔'
اداکار انوپم کھیر نے لکھا،'ہاؤڈی مودی' میں سب کچھ بہت شاندار تھا۔ میں نے کبھی دو ملکوں کے درمیان ایسے تعلقات نہیں دیکھے۔
ہوسٹن میں 50 ہزار بھارتیوں کا ردعمل اور حوصلہ افزائی بہت ہی تاریخی تھی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی آپ واقعی راک اسٹار ہیں۔'
اداکار رشی کپور نے لکھا، 'ہاؤڈی مودی'۔' گو ٹرمپ'۔ہیوسٹن، یو ایس کو ہمارے وجود پر فخر ہے، برادری پر فخر ہے، بھارت پرفخر ہے۔'
اداکار وویک اوبرائے نے لکھا،' نریندر مودی جی ہم بھارتیوں کو اتنا فخر کرانے کے لیے آپ کا بہت۔ بہت شکریہ۔ ہم نے محض یہ امید کی تھی، آپ نے اسے حقیقت میں تبدیل کر دیا'۔