بالی ووڈ کے کئی مشہور شخصیات نے ہالی ووڈ اداکار چیڈوک بوسمین کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا، بلیک پینتھر کے کردار کے لیے مشہور بوسمین کا سنیچر کے روز انتقال ہوگیا۔
انوپم کھیر نے ڈا 5 بلڈز اداکار کی تصویر انسٹاگرام میں پوسٹ کرتے ہوئے اسٹار کے خاندان، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کی۔
انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بلیک پیتھر کے اداکار کے اتنی چھوٹی عمر میں موت سے غمزدہ ہوں۔ ایک عمدہ اداکار ہونے کے علاوہ وہ ایک شائستہ انسان بھی تھے۔
رتیش دیشمکھ نے بھی ٹوئیٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار کی موت پر خراج تحسین پیش کی۔
انہوں نے چیڈوک بوسمین کا ان تمام حیرت انگیز یادوں کا شکریہ ادا کیا،آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گئے۔
ریچا چڈھا نے بھی اداکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ نے عالمی سطح پر اتنی کامیاب ترین فلم بنانے کے ساتھ اپنی لڑائی خاموشی کے ساتھ لڑی۔
عدنان سمیع نے ٹوئیٹر پر بوسین کی مختلف فلموں سے اپنی پسندیدہ تصویریں شیئر کی۔سمیع نے تصویر کے ساتھ ٹوئیٹ کیا کہ افسوسناک، انتہائی افسوسناک خبر۔بہت جلد دنیا سے رخصت ہوگیا۔
وہیں اداکار اور گلوکار فرحان اختر نے بھی بوسمین کے انتقال پر غم و رنج کا اظہار کیا۔