ETV Bharat / sitara

کرکٹ اور بالی وڈ: کچھ کھٹّی کچھ میٹھی کہانیاں - عمران خان ۔ زینت امان

بالی ووڈ اور کرکٹ کی محبت کی کہانیاں 60 کی دہائی سے ہی سرخیوں میں جگہ بنا رہی ہیں۔ کھیلوں اور سنیما کا اتحاد مداحوں کے لیے خوشگوار ہوتا ہے۔

bollywood and cricket
bollywood and cricket
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 7:04 PM IST

آج ہم بات کریں گے ایسی ہی چند لو اسٹوریز کی جو کافی چرچہ میں آئی تھیں ان میں کچھ جوڑیاں کامیاب ہوئی جبکہ کچھ محض افواہ ثابت ہوئی یا ادھوری رہ گئیں۔

انُشکا شرما اور وراٹ کوہلی، یوراج سنگھ اور ہیزل کیچ، ظہیر خان اور سگاریکا گھٹگے، ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا، ہاردک پانڈیا اور نتاشا استنکووک۔ یہ وہ جوڑے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ اور کرکٹ کے تعلقات کو مضبوطی سے قائم کیا ہے لیکن بہت سی دیگر لو اسٹوریز ہیں جن کا انجام خوش کن(ہیپپی اینڈنگ) نہیں ہوا۔

  • عمران خان ۔ زینت امان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان اور اپنے دور کی بالی ووڈ کوئین زینت امان کے تعلقات کی خبریں آگ کی طرح پھیلی تھیں جب 70 یا 80 کی دہائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارتی دورے کے دوران ان دونوں نے ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔

عمران خان ۔ زینت امان
عمران خان ۔ زینت امان

بھارت پاکستان کی مشہور لو اسٹوریز میں سے ایک اس جوڑی کا انجام خوش کن نہیں تھا اور اس جوڑی کا اختتام بنا شادی کے ہی ہوگیا۔

علیحدگی اختیار کرنے کے بعد زینت امان نے مظہر سے اور عمران خان نے برطانوی ارب پتی جمیمہ گولڈ اسمتھ سے شادی کر لی تھی۔

  • ویوین رچرڈ ۔ نینا گُپتا

بالی وڈ اداکارہ نینا گپتا کی محبت کہانی ایک رولر کوسٹر سواری رہی ہے۔ نینا اور ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈ کی ملاقات ایک پارٹی میں اس وقت ہوئی تھی جب ویوین رچرڈ بھارت کے دورے پر ممبئی میں تھے۔

ویوین رچرڈ ۔ نینا گُپتا
ویوین رچرڈ ۔ نینا گُپتا

ان دونوں کے مابین پیار و محبت کافی عروج پر تھی اور کچھ ہی مہینوں میں نینا گپتا حاملہ ہوگئی تھیں۔ اداکارہ اس حقیقت سے بخوبی واقف تھی کہ رچرڈ کے ساتھ شادی ممکن نہیں ہے لیکن اپنے دوستوں اور کنبہ کی مرضی کے خلاف وہ اپنے حمل کو برقرار رکھا اور بیٹی مسابا گپتا کی پیدائش ہوئی۔

  • کپل دیو ۔ ساریکا

بھارتی کرکٹ ٹیم کو عالمی چیمپیئن بنانے والے کپتان کپل دو کا نام بھی اس فہرست میہں شامل ہے۔

کپل دیو اور اداکارہ ساریکا کے مابین رومانس اس وقت سرخیاں بننا شروع ہوا جب دونوں کو مختلف پروگراموں اور پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

کپل دیو ۔ ساریکا
کپل دیو ۔ ساریکا

اطلاعات کے مطابق ایک پارٹی میں دونوں کی ملاقات کے بعد ساریکا اور کپل دیو کے مابین رومانس کُھل کر سامنے آیا تھا اور جب یہ رشتہ مضبوط ہورہا تھا تو کپل دیو نے ساریکا کو اپنے کنبہ سے بھی ملوایا۔ تاہم یہ رشتہ محض سرخیوں میں ہی رہا۔

کپل دیو ۔ ساریکا
کپل دیو ۔ ساریکا

اس کے بعد کپل کو رومی بھاٹیہ کے روپ میں لڑکی ملی جو اب ان کی بیوی ہیں اور یہ رشتہ تقریباً چار دہوئیوں سے چل رہا ہےجو اب قریب چار دہائیوں کی اپنی بیوی ہے۔

  • محمد اظہر الدین ۔ سنگیتا بجلانی

محمد اظہرالدین اور سنگیتا بجلانی نے سنہ 1996 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سنگیتا نے اظہر سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ جب وہ شادی کے بندھن میں بندھ رہے تھے اس کے چند ہی دن قبل ہی انہوں نے سلمان خان کو چھوڑا تھا۔

محمد اظہر الدین ۔ سنگیتا بجلانی
محمد اظہر الدین ۔ سنگیتا بجلانی

اظہر الدین نے ایک بار کہا تھا کہ وہ سنگیتا سے ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ملے تھے اور پہلی ہی ملاقات میں دل دے بیٹھے تھے، حالانکہ اظہر الدین اس وقت شادی شدہ تھے اور نورین ان کی بیوی اور اس سے دو بچے تھے۔

حالانکہ اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی نے سنہ 2010 میں علحیدگی اختیار کر لی تھی، کہا جاتا ہے کہ اس علحیدگی کی وجہ اظہر اور بیڈمنٹن کھلاڑی جوالا گُٹا کے مابین قربت کی خبریں تھیں۔

  • محسن خان ۔ رینا رائے

سابق پاکستانی کرکٹر محسن خان اور بالی ووڈ اداکار رینا رائے کی محبت کی کہانی نے دونوں ممالک میں اس وقت ہلچل مچا دی جب اپنے کریئر کے عروج پر ہونے کے باجود انہوں نے کرکٹ کو چھوڑ کر بالی وڈ میں قدم رکھ دیا تھا محض اپنے پیار رینا رائے کو پانے کے لیے۔

محسن خان اور رینا رائے نے شادی تو کر لی تھی لیکن یہ شادی زیادی دنوں تک نہیں ٹک سکی اور ایک بیٹی کی پیدائش کے بعد انہوں نے علحیدگی کر لی تھی۔

محسن خان ۔ رینا رائے
محسن خان ۔ رینا رائے

ان دونوں کی بیٹی کا نام جنت (رینا نے اس کا نام صنم رکھا تھا) ہے اور اس علیحیدگی کے بعد محسن خان کو اس وقت تک اپنی بیٹی کو اپنے پاس رکھنے کی اجازت ملی تھی جب تک کہ وہ دوسری شادی نہ کر لیں۔

  • روی شاستری ۔ امرتا سنگھ

روی شاستری اور امرتا سنگھ کا رشتہ 80 کی دہائی میں سرخیوں میں آیا تھا۔ امرتا روی شاستری کے کھیلے جانے والے ہر میچ میں اسٹیڈیم میں موجود ہوتی تھیں۔ ان دونوں نے ساتھ میں ایک میگزین کور کے لیے فوٹو بھی شوٹ کیا تھا۔

روی شاستری ۔ امرتا سنگھ
روی شاستری ۔ امرتا سنگھ

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ روی اور امریتا نے 1986 میں بھی منگنی کرلی تھی۔ تاہم ان کی محبت کی کہانی زیادہ دنوں تک نہیں رہ سکی اور انہوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ اس کے بعد سنہ 1990 میں روی شاستری کی شادی ریتو سے ہوئی تو امرتا سنگھ نے اس کے اگلے ہی سال سیف علی خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔

  • سورو گنگولی اور نغمہ

سورو گنگولی اور نغمہ کی محبت کی کہانی بھی کافی موضوع بحث تھی اور یہ رشتہ کافی تنازعات بھی گھِرا تھا جب سورو گنگولی نغمی کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اس وقت وہ شادہ شدہ تھے اور ڈونا روئے انی بیوی تھیں۔

سورو گنگولی اور نغمہ
سورو گنگولی اور نغمہ

گنگولی اور نغمہ کی ملاقات سنہ 1999 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ہوئی تھی۔ جس کے بعد ان کی قربت بڑھ گئی لیکن جلد ہی وہ الگ ہوگئے تھے۔

سنہ 2000 کے آغاز میں گنگولی اور نغمہ کے مابین تعلقات کی افواہوں نے شہ سرخیوں میں جگہ بنائی تھی جس کی وجہ سے گنگولی کی شادی شدہ زندگی میں ہلچل مچ گئی تھی اور اس طرح کی خبریں بھی گردش کرنے لگی تھیں کہ ڈونا روئے گنگولی سے طلاق لینے والی ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ حالات سُدھر گئے۔

  • اجے جڈیجہ - مادھوری دکشت

سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا اور مادھوری دکشت کے مابین عشق کی خبریں بھی اخباروں کی زینت بنی تھیں اور ان ککے ملنے کی خبریں اس وقت جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تھیں جب دونوں نے ایک ساتھ فلمی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کیا تھا۔

اجے جڈیجہ - مادھوری دکشت
اجے جڈیجہ - مادھوری دکشت

مادھوری اور اجے کی ایک ساتھ فلم کرنے کی خبروں نے بھی سرخیاں بنائیں لیکن کچھ بھی سچ ثابت نہیں ہوا کیوں کہ بالی ووڈ کی ڈانس کوئین مادھوری نے سنہ 1999 میں امریکہ میں مقیم ڈاکٹر نینے سے شادی کر لی تھی۔

  • وسیم اکرم ۔ سشمیتا سین

سابقہ ​​مس یونیورس اور بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سنہ 2013 میں پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے درپے تھیں۔ ایک ڈانس ریئلٹی شو کے سیٹ پر ان دونوں کے مابین دوستی ہوئی تھی جس کے بعد ان دونوں کے رشتوں کے تعلق سے افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔ تاہم سشمیتا سین کی لائف اسٹائل اور للت مودی سے ان کے رشتوں کی خبروں کے بعد وسیم اکرم نے ان سے علیحیدگی اختیار کر لی تھی۔

وسیم اکرم ۔ سشمیتا سین
وسیم اکرم ۔ سشمیتا سین
  • یوراج سنگھ ۔ دپیکا پڈوکون

سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ملاقات ہوئی تھی اس کے بعد دونوں کو بہت سارے ایونٹس میں دیکھا گیا جس کے فوٹوز سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل ہوئے تھے۔ تاہم دونوں کے مابین رومانس جلد ہی ختم ہوگیا۔

یوراج سنگھ ۔ دپیکا پڈوکون
یوراج سنگھ ۔ دپیکا پڈوکون
  • یوراج سنگھ ۔ کم شرما

یوراج سنگھ کا کِم شرما کے ساتھ چار سالہ طویل رشتہ تب ختم ہوا تھا جب ان کی شادی کی افواہیں اخبارات کی زینت بنیں۔ اس بار ان کے الگ ہونے کی وجہ یوواج کی والدہ شبنم بتائی گئیں جنہوں نے اپنے بیٹے کے انتخاب کو منظور نہیں کیا اور انہیں کِم شرما کی بولڈ امیج سے دقت تھی۔ لیکن یوراج کی والدہ شبنم نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔

یوراج سنگھ ۔ کم شرما
یوراج سنگھ ۔ کم شرما
  • ظہیر خان ۔ ایشا شروانی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز ظہیر خان کی شادی اداکارہ سگاریکا گھٹکے سے ہوئی ہے لیکن اس سے قبل وہ اداکارہ ایشا شروانی کے ساتھ عشق لڑا رہے تھے۔ مبینہ طور پر ان دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تقریباً آٹھ برس گزارے تھے۔

ظہیر خان ۔ ایشا شروانی
ظہیر خان ۔ ایشا شروانی
  • روہت شرما ۔ صوفیا حیات

صوفیا حیات جو مبینہ طور پر روہت شرما کے ساتھ عشق لرا رہی تھیں نے سنہ 2012 میں یہ دعویٰ کرنے کے بعد اس کے ساتھ رشتہ توڑ ڈالا کہ وہ اب ایک 'جینٹل مین' کی تلاش میں ہیں۔

روہت شرما ۔ صوفیا حیات
روہت شرما ۔ صوفیا حیات

صوفیا نے ماڈل نے عوامی طور پر یہ قبول کرنے کے علاوہ اس بریک اپ کی مزید کوئی نہیں وجہ نہیں بتائی۔ اس کے بعد صوفیا حیات نے لندن میں ایک عظیم الشان طور پر شادی کی جبکہ روہت شرما نے ریتیکا سجدیہ سے شادی کی ہے۔

  • مہندر سنگھ دھونی ۔ رائے لکشمی

مہندر سنگھ دھونی اور رائے لکشمی نے ایک دوسرے کے ساتھ کچھ عرصہ پہلے 2009 میں ڈیٹنگ کی تھی۔ دونوں کی ملاقات سنہ 2008 میں اس وقت ہوئی جب دھونی کے ساتھ سریش رائنا ان کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

مہندر سنگھ دھونی ۔ رائے لکشمی
مہندر سنگھ دھونی ۔ رائے لکشمی

جنوبی ہند اداکار نے ایک بار کہا تھا کہ ایم ایس دھونی اگر ان سے شادی کی تجویز پیش کریں تو وہ خوشی خوشی قبول کر لیں گی۔

دھونی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے رائے لکشمی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ انہیں واقعی میں اچھی طرح جانتی ہیں۔

  • مہندر سنگھ دھونی ۔ دپیکا پڈوکون

مہندر سنگھ دھونی کی دپیکا پڈوکون سے ملنے کی افواہیں سنہ 2007 میں اس وقت عروج پر تھیں جب دھونی نے کُھلے دل سے اعتراف کیا کہ وہ ڈیپیکا پر فدا ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے 'اوم شانتی اوم' کی اسپیشل اسکریننگ کی درخواست کی جبکہ اسے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی۔ اس دعوت کو دیپیکا نے قبول کیا تھا اور وہ اسٹینڈ میں انہیں اور ٹیم کو چیئر کرتی نظر آئی تھیں لیکن یہ رشتہ زیادہ دن تک نہیں چلا۔

مہندر سنگھ دھونی ۔ دپیکا پڈوکون

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.