حالانکہ ایسا تو نہیں ہوا لیکن فلم 'ارجن پٹیالہ' میں سنی لیونی نے بالی وڈ اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کو جو نمبر دیا گیا وہ دہلی کے ایک شخص پُنیت اگروال کا تھا۔
پنیت اگروال اپنے فون نمبر سے راتوں رات مشہور ہو گئے، لیکن وہ ساتھ ہی یہ نمبر ان کے لیے مصیبت کا سبب بھی بن گیا، کیونکہ اب ان کے پاس دن بھر میں سینکڑوں فون کالز آرہے ہیں۔
پنیت اپنے فون کالز سے بیحد پریشان ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ لوگ انھیں فون کر کے سنی لیونی سے بات کرنے کی درخواست کر رہے ہیں اور کچھ منچلے انھیں ہراساں بھی کر رہے ہیں۔
پنیت کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کیونکہ لوگ فون پر ان سے بے مطلب باتیں کر رہے ہیں۔
حالانکہ اس سلسلے میں پولیس نے اب تک کارواہی نہین کی ہے۔ سنوائی نہ ہونے سے عدالت کا رخ کرنے کا فیصلا کیا ہے۔