سمیرا نے اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ کافی فٹ نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمیرا کا وزن بہت کم ہوگیا ہے۔
سمیرا ریڈی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جو کولاج سے بنی ہوئی ہے۔ اس تصویر میں ان کا ٹرانسفاریشن واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔ دونوں تصاویر میں وہ گلابی رنگ کی ٹی شرٹ میں نظر آ رہی ہیں۔
پہلی تصویر میں وہ کافی صحت مند دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ قدرے پتلی نظر آ رہی ہیں۔
سمیرا نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تصاویر لوگوں کو کافی دھوکہ دے سکتی ہیں۔ فٹنس فرائیڈے پر میں خود کو دھیان دلانا چاہتی ہوں کہ میں جو کچھ دیکھ رہی ہوں وہ میں نے ابھی تک حاصل نہیں کیا ہے۔ ہاں میں ورزش کرتی ہوں اور مجھے نتائج بھی نظر آرہے ہیں، لیکن میرے پاس ابھی بھی بیلی فیٹ ہے جو مجھے معلوم ہے کہ وہ چند مہینوں میں ختم ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں:
سونو سود نے کووڈ ویکسینیشن کے رجسٹریشن کے لیے نئے پروگرام کا آغاز کیا
سمیرا نے لکھا، 'میں ان لوگوں کو دیکھ کر خود کو انسپائر کرتی ہوں جو حقیقت میں ایسے ہی نظر آتے ہیں۔ یہ میری فٹنس موٹیویشن ہے اور یہ مجھے سخت محنت کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ امید ہے کہ میں ایسا کرنا جاری رکھوں گی۔'
یو این آئی۔