شاہ رخ خان نے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک پوری طرح سے کورونا سے لڑنے کے لیے تیار ہے، ضرورت صرف عوام کے تعاون کی ہے۔ اگر کسی کو بھی شبہ ظاہر ہو تو فوری طور پر ہسپتال کا رخ کریں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وارئس نے اپنا اثر ڈالا ہوا ہے اگر اس مشکل وقت میں اسے روکنا ہے تو ایک ساتھ مل کر اس کے خلاف ہمیں لڑنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی کا کے ایم ہسپتال اور کستوربہ ہسپتال پوری طرح سے تیار ہے، کورونا وائرس کی جانچ میں جڑے ڈاکٹروں کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھی وہ جانچ میں جڑے ہوئے ہیں یہ سب اپنی ذمہ داری ادا کررہے ہیں، ہمیں بس ان کا ساتھ دینا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس سے بچنے کے ہمیں احتیاطی اقدام کرنا اور وہ یہ ہے کہ اپنے ہاتھوں کو وقفے وقفے سے دھوتے رہیں اور چھینک آںے پر اپنے منہ کو ڈھکیں، لوگوں سے تھوڑی دوری بنائیں زیادہ بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں جانے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس نے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں چیلنج بنا ہوا ہے۔ اس وائرس سے لوگوں کی اموات کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ بھارت میں بھی اب تک پانچ ہلاکتیں ہو گئی ہیں۔