ETV Bharat / sitara

Shahid Kapoor Birthday Special: شاہد کپورنے اپنی بااثر اداکاری سے ہندی سنیما میں جان بھردی

author img

By

Published : Feb 25, 2022, 10:20 AM IST

ہندی سنمیا کے مشہور اداکار شاہد کپور کی آج 41 ویں سالگرہ ہے۔ اس خصوصی موقع پر شاہد کے فلمی کیرئیر پر نظر ڈالیں گے۔ شاہد نے بالی ووڈ کو وواہ، جب وی میٹ ، کمینے، حیدر اور اڑتا پنجاب جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں۔Shahid Kapoor Birthday

شاہد کپورنے اپنی بااثر اداکاری سے ہندی سنیما میں جان بھردی

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور آج اپنا 41 واں جنم دن منا رہے ہیں۔بالی ووڈ مں شاہد کپور ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کیے جاتے ہیں، جنہوں نے اپنی رومانوی انداز سے ناظرین کے دلوں میں جگہ تو بنائی ہی لیکن فلم حیدر اور کمینے میں اپنی سنجیدہ اداکاری سے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں لوہا بھی منوایا۔

دہلی میں 25 فروری 1981 کو پید ا ہوئے شاہد کپور کو اداکاری وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد پنکج کپور مشہور اداکار ہیںں۔ شاہد کپور نے اپنے کیرئیر کا آغاز اشتہاری فلموں سے کیا۔ بطور اداکار انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2003 مں آئی فلم ’عشق وشق‘ سے کیا، یہ فلم کامیاب رہی اور انہیں فلم فئر کے ڈیبو اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Shahid Kapoor Best Movies

فلم عشق وشق کے بعد شاہد کپور نے ’فدا، دل مانگے مور، دیوانے ہوئے پاگل، واہ لائف ہو تو ایسی، شکھر، 36 چائنا ٹاؤن، چپ چپ کے‘ جیسے روم کوم فلموں میں کام کیا لیکن یہ تمام فلمیں کھڑکی گھر میں اپنا جادو بکھرنے میں ناکام رہی۔

سنہ 2006 میں انہیں سورج بڑجاتیہ کی فلم ' وواہ' میں کام کرنے کا موقع ملا۔ شاہد نے اس فلم مں اپنی سنجیدہ اداکاری سے شائقین کے دل جیت لئے۔ یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی اور اسی کے ساتھ شاہد فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت قائم کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

فلم وواہ میں شاہد کپور کی جاندار اداکاری

سال 2007 کی فلم جب وی میٹ شاہدکپور کے کیرئر کی کامیاب فلم ثابت ہوئی۔ امتیاز علی کی ہدایت میں بنی فلم میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی جوڑی کو مداحوں نے بے انتہا پسند کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے لئے شاہد کپور کو بہترین اداکار کے لئے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔

فلم جب وی میٹ کا پوسٹر
فلم جب وی میٹ کا پوسٹر

لیکن فلمی نقاد کی نظر شاہد پر تب پڑی جب سنہ 2009 میں ہدایتکار وشال بھردواج کی فلم کمینے میں شاہد کو کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم شاہد کی کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ ڈبل رول والے اس فلم میں شاہد نے دونوں کرداروں میں اپنی اداکاری سے جان بھردی۔ اس فلم کے لئے بھی شاہد کپور کا نام فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔

فلم کمینے کا پوسٹر
فلم کمینے کا پوسٹر

سال 2010 سے 2012 تک کا وقت شاہد کے کیرئیر کے لئے برا ثابت ہوا۔ اس دوران ان کی ’دل بولے ہڈپا، چانس پہ ڈانس، پاٹھشالہ، بدمعاش کمپنی، ملیں گے ملیں گے، موسم اور تیری میری کہانی‘ جیسی فلمیں منظرعام پر آئیں لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں رہی حالانکہ فلم موسم میں شاہد کپور کی اداکاری کو ناظرین نے ضرور پسند کیا۔

سنہ 2013 میں شاہد کپور کی فلم ’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘ اور ’آرراجکمار‘ منظر عام پر آئیں۔ پربھودیوا کی ہدایت میں بنی فلم آر راجکمار کو اوسط کامیابی ملی۔ اس فلم میں شاہد کپور نے اپنے زبردست ایکشن مناظر سے ناظرین کا دل جیت لیا۔

فلم حیدر کا پوسٹر
فلم حیدر کا پوسٹر

سنہ 2014 میں شاہد کپور کی فلم’حیدر‘ آئی۔ وشال بھاردواج کی ہدایت میں بنی فلم ’حیدر‘ میں ان کی بااثر اداکاری کے لیے شاہد کپور کو بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شاہد کی فلموںمیں ’رنگون، اڑتا پنجاب، پدماوت، بتی گل میٹر چالو اور سپر ہٹ فلم ’کبیر سنگھ‘ قابل ذکر ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.