ETV Bharat / sitara

بھومی پیڈنیکر لوگوں کی مدد میں مصروف - اردو نیوز بالی وڈ

بالی وڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران لوگوں کی مدد کے لئے ایک مہم شروع کی ہے۔

bhumi pednekar
بھومی پیڈنیکر
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 1:18 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان بالی وڈ کی متعدد مشہور شخصیات نے لوگوں کی براہ راست مدد کرنے کی ذمہ داری بھی لی ہے۔ وہیں بھومی پیڈنیکر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ لوگوں کی مدد کرنے کے لئے ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت بھومی نے ایک فارم کا فارمیٹ پوسٹ کیا ہے جس میں مریض کا نام، عمر، جنس، اسپتال، بلڈ گروپ کی معلومات طلب کی گئی ہیں۔ بھومی نے لکھا، جو لوگ مدد کے لئے آرہے ہیں وہ اس فارمیٹ میں بھیجیں۔

بھومی کے علاوہ منوج باجپئی، سوشانت سنگھ، انوبھو سنہا، ویر داس جیسی مشہور شخصیات اپنے ٹویٹر اکاؤنٹس سے لوگوں کی اپیل کو ری ٹوئیٹ کرکے اضافہ کر رہے ہیں۔ پرینکا چوپڑا بھی لگاتار کووڈ انڈیا ہیش ٹیگ کے ساتھ ضروری معلومات شیئر اور ری ٹوئیٹ کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

پرینکا، نویہ نے ہارورڈ اسکالرشپ حاصل کرنے والی لڑکی کی تعریف کی

سونم کپور ان دنوں لندن میں ہیں لیکن انہوں نے اپنے سوشل ممیڈیا اکاؤنٹس کو کووڈ۔ 19 کے مریضوں کی مدد کے لئے کھول رکھا ہے۔ انسٹاگرام پر سونم نے ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے کووڈ۔ 19 کے وسائل شیئر کیے ہیں۔ سونم نے کہا کہ انہیں اپنی ضرورت کو ٹیگ کیجیئے اور وہ اس میں اضافہ کریں گی۔ سونم ٹویٹر کے ذریعے اس کام میں مصروف ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.