ایسی خبریں ہیں کہ مصنف اور ہدایت کار ملاپ جاویری اپنی ہٹ فلم ایک ویلن کا سیکوئل بنانے والے ہیں۔ سنہ 2014 میں ریلیز فلم ایک ویلن میں ریتیش دیشمکھ، سدھارتھ ملہوترا اور شردھا کپور مرکزی کردار میں تھیں۔
اس فلم میں ریتیش دیشمکھ کے کردار کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا تھا۔ وہ فلم میں ویلن بنے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ اب ریتیش دیشمکھ والے رول کے لئے سیکوئل میں فلم سازارجن کپور کو سائن کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ارجن فلم کے اہم ویلن کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
پروڈیوسر ایکتا کپور جلد ہی ایک ویلن کا سیکوئل شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔ اس لئے ارجن کپور کو سائن کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ارجن کپور اس وقت منفی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ایک ویلن 2 کا حصہ بننے پر غور کر رہے ہیں۔ فلم ایک ویلن 2 کو بھی موہت سوری ہی ڈائریکٹ کریں گے۔ ارجن کپور اپنی اگلی فلم’پانی پت‘ کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔ فلم میں ارجن کے علاوہ سنجے دت اور کریتی سینن بھی نظرآئیں گی۔
اس فلم کی ہدایت آشوتوش گواریکر کر ر ہے ہیں۔ اس کے علاوہ ارجن کے پاس ’سندیپ اور پنکی فرار‘ جیسی فلمیں بھی ہیں۔