ETV Bharat / sitara

اکشے کی فلم 'لکشمی بامب' کا لُک ریلیز - بالی وڈ اداکار اکشے کمار

بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم 'لکشمی بامب' کے فلم میکرز نے اداکار کا 'لکشمی لُک' ریلیز کیا ہے۔ مسٹر کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر فلم کا لُک شیئر بھی کیا ہے۔

لکشمی بامب کا لُک ریلیز
author img

By

Published : Oct 3, 2019, 3:05 PM IST

اداکار اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم 'لکشمی بامب' میں اپنے کردار لکشمی کا لُک ریلیز کیا ہے۔

اداکار نے اپنے اس کردار کے بارے میں بتایا کہ یہ ایسا کردار ہے کہ جس کے لیے وہ بہت پرجوش بھی تھے اور گھبراہٹ کے بھی شکار تھے، لیکن اصل میں زندگی وہیں سے شروع ہوتی ہے، جہاں آپ کے آرام کا دائرہ ختم ہو جاتا ہے۔

اکشے نے جمعرات کے روز اپنے ٹویٹر پر ہارر۔ کامیڈی فلم کا لک شیئر کیا۔ تصویر میں اکشے ساڑی پہنے، بڑی سی بندی لگائے ہوئے ہیں، ساتھ ہی ان کے بالوں کا جوڑا کیا ہوا ہے۔ اداکار اکشے کسی مندر کے پاس کھڑے ہیں۔

اداکار اکشے کمار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے،' نوراتری اپنے اندر کی دیوی کو سامنے جھکنے اور اپنی لامحدود طاقت کا جشن منانا ہے۔ ایسا کردار جس کے لیے میں بہت پرجوش اور گھبراہٹ میں بھی رہا۔ لیکن آپ کی اصل زندگی وہیں سے شروع ہوتی ہے، جہاں آپ کے آرام کا دائرہ ختم ہو جاتا ہے۔۔۔۔ہے نا؟ لکشمی بامب۔'

تمل کی سپرہٹ ہارر ۔ کامیڈی فلم ' منی۔2: کنچنا' کی ریمک لکشمی بامب راگھو کے ارد گرد گھومتی ہے، جس کے اوپر ایک خواجہ سرا کا بھوت چڑھتا ہے اور پھر وہ ان لوگوں سے انتقام لیتا ہے، جنہوں نے اس کی زندگی برباد کی۔

کیارا اڈوانی فلم میں اہم کردار ادا کریں گی۔ دونوں اداکار' گڈ نیوز' میں بھی اسکرین اسپیس شیئر کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یہ فلم اگلے برس ریلیز ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.