ETV Bharat / sitara

دہلی میں ہوئے تنازع کے وائرل ویڈیو میں اجے دیوگن نہیں - اردو نیوز بالی وڈ

سوشل میڈیا پر دہلی میں ہوئے جھگڑے کی ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں اداکار اجے دیوگن کی پٹائی کی جا رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے اس کو پارکنگ کے تنازع سے متعلق معاملہ قرار دیا گیا ہے لیکن اس دوران اجے دیوگن کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے یہ واضح کر دیا ہے کہ دہلی میں جھگڑے کی وائرل ویڈیو میں اجے دیوگن نہیں ہے۔

ajay devgn
اجے دیوگن
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 2:09 PM IST

اداکار اجے دیوگن کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے واضح کیا ہے کہ دہلی میں ہوئے ایک تنازع کی ویڈیو میں وہ نہیں ہیں۔ ویڈیو میں دو افراد ایک پب کے باہر لڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جو گالی گلوچ کر رہے ہیں۔ مردوں میں سے ایک سفید رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے شخص کو اجے دیوگن سمجھ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:

ماڈلنگ ایونٹ کا خطاب سنیہا راج کے نام

بیان میں کہا گیا ہے کہ اجے دیوگن جنوری 2020 میں 'تاناجی - دی انسنگ یودھا' کی تشہیر کے بعد سے دہلی نہیں گئے ہیں لہذا دہلی میں ایک پب کے باہر جھگڑے میں سپر اسٹار کے ملوث ہونے کی میڈیا رپورٹ بالکل بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔ ہم نیوز ایجنسیوں سے درخواست کرتے ہیں اور میڈیا کو اس بات پر دھیان دینا چاہئے کہ گزشتہ 14 مہینوں سے اجے دیوگن ممبئی میں ہیں اور 'میدان'، 'میڈے' اور 'گنگوبائی کاٹھیا واڑی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ حقائق کی چھان بین کر لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.