اداکار بابی دیول اگست ماہ میں اپنی آئندہ فلم 'کلاس آف 83' کے ساتھ ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
مشہور اداکار شاہ رخ خان کی ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے'کلاس آف 83' بنائی جارہی ہے۔اس پروجیکٹ کو لے کر اعلان کیا گیا ہے کہ یہ فلم آئندہ ماہ نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار امیتابھ بچن کا کورونا ٹیست منفی
فلم کی ہدایتکاری اتل سبروال کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ 'مسابا مسابا' بھی اگست ماہ میں ریلیز ہونے والی ہے۔
یہ سیریز فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا کی اصل زندگی پر مبنی ہے۔اس میں ان کی والدہ اداکارہ نینا گپتا بھی نظر آئیں گی۔اس سیریز کی اسکرپٹنگ اور ہدایتکاری سونم نائر نے کی ہے۔
وہیں دوسری طرف جانہوی کپور کی فلم 'گنجن سکسینا':دی کرگل گرل بھی 12 اگست کو نیٹفلکس میں ریلیز ہونے والی ہے۔
گنجن سکسینا:دی کرگل گرل بھارتی فضائیہ کی لڑاکا پائلٹ گنجن سکسینا کی زندگی سے متاثر ہے اور اس فلم میں جانہوی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔سکسینا نے سنہ 1999 کے کرگل جنگ میں حصہ لیا تھا۔
شرن شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس پروجیکٹ کی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، انگد بیدی، ونیت کمار، مانو وج اور عائشہ رضا بھی ہیں۔