ETV Bharat / sitara

عامر خان کے یوم پیدائش پر خاص پیشکش - عامر خان کی اداکاری

برس 1994 میں راج کمار سنتوشی کی ہدایت میں بنی فلم 'انداز اپنا اپنا' میں عامر خان کی اداکاری کا نیا رنگ دیکھنے کو ملا۔ اس فلم کے پہلے ان کے بارے میں یہ بات کہی جاتی تھی کہ وہ صرف رومانی کردار ہی ادا کر سکتے ہیں لیکن عامر خان نے اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنے مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو بھر پور محظوظ کیا۔

عامر خان کے یوم پیدائش پر خاص پیشکش
عامر خان کے یوم پیدائش پر خاص پیشکش
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 11:26 AM IST

بالی ووڈ میں 'مسٹر پرفیكشنسٹ' کے نام سے مشہور عامر خان ان گنے چنے اداکاروں میں سے ایک ہیں جو فلموں کی تعداد کے بجائے فلم کے معیار کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اپنی خوبیوں اورخصوصیات کی وجہ عامر خان اپنے معاصر اداکاروں سے کافی آگے نکل چکے ہیں اور آج کسی فلم میں ان کا ہونا ہی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔

عامر خان کے یوم پیدائش پر خاص پیشکش

عامر خان کی پیدائش 14 مارچ 1965 کو ممبئی میں ہوئی۔ ان کے والد طاہر حسین اور چچا ناصر حسین جانے مانے فلم ساز تھے۔ گھر میں فلمی ماحول کی وجہ سے عامر خان کی دلچسپی بھی فلموں میں ہو گئی اور وہ اداکار بننے کا خواب دیکھنے لگے۔

عامر خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز برس 1973 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے چچا ناصر حسین کے بینر تلے بنی فلم 'يادوں کی بارات' سے کیا۔ بعد میں انہوں نے برس 1974 میں ریلیز فلم 'مدهوش' میں بھی بطور چائلڈ اسٹار کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے تقریبا 11 برسوں تک فلم انڈسٹری سے کنارہ کر لیا۔

برس 1984 میں آئی فلم 'هولي' سے عامر خان نے بطور اداکار فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ لیکن وہ ناظرین کے درمیان اپنی شناخت کرنے میں ناکام رہے۔ تقریبا چار برس تک ممبئی میں جدوجہد کرنے کے بعد 1988 میں اپنے چچا ناصر حسین کے بینر تلے بنی فلم 'قیامت سے قیامت تك'كي کامیابی کے بعد عامر خان بطور اداکار فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے انہیں اس برس فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔

عامر خان کے یوم پیدائش پر خاص پیشکش
عامر خان کے یوم پیدائش پر خاص پیشکش

برس 1994 میں راج کمار سنتوشی کی ہدایت میں بنی فلم 'انداز اپنا اپنا' میں عامر خان کی اداکاری کا نیا رنگ دیکھنے کو ملا۔ اس فلم کے پہلے ان کے بارے میں یہ بات کہی جاتی تھی کہ وہ صرف رومانی کردار ہی ادا کر سکتے ہیں لیکن عامر خان نے اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنے مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو بھر پور محظوظ کیا۔ فلم میں اپنے بہترین اداکاری کے لیے وہ بہترین اداکار فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیے گیے۔

برس 1994 کی فلم 'بازی' میں ان کی اداکارہ کی نئی شکل د یکھنے کو ملی۔ دلچسپ بات ہے کہ اس فلم کے ایک گانے میں عامر خان نے ایک لڑکی کا کردار ادا کیا اور اس کے لیے انہوں نے اپنے پورے جسم پر ویكسن کا استعمال کیا تھا۔

عامر خان کے یوم پیدائش پر خاص پیشکش
عامر خان کے یوم پیدائش پر خاص پیشکش

برس 1996 میں عامر خان کے فلمی کیریئر کی ایک اور اہم فلم 'راجہ ہندوستانی' ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں انہوں نے اپنی بااثر اداکاری سے ایک بار پھر ناظرین کا دل جیت لیا۔ اس فلم سے متعلق ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ فلم میں ایک گانے کے دوران عامر خان کو نشے میں اداکاری کرنا تھا اور عامر خان نے ذاتی زندگی میں کبھی شراب نہیں پی تھی۔ لیکن اس فلم کو سلور اسکرین پر اصل طور پر پیش کرنے کے لئے عامر خان نے اپنی زندگی میں پہلی بار شراب پی کر اداکاری کی تھی۔

برس 1998 میں عامر خان کے کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم 'غلام' ریلیز ہوئی۔ اس فلم سے متعلق بھی ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ فلم کے ایک منظر کے دوران عامر خان کو ٹرین کی مخالف سمت میں دوڑ لگانی ہوتی ہے اور فلم کے سین کو چیلنج کے طور پر لیتے ہوئے موت کی پرواہ کئے بغیر وہ ٹرین کے سامنے آنے سے نہیں ہچکچائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.