ETV Bharat / sitara

سشمیتا سین کے شاندار 44 سال، ہر سال بے مثال - birthday

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین آج 44 برس کی ہوگئیں۔

سشمیتا سین کے شاندار 44 سال
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 3:17 PM IST

سشمیتا سین کی پیدائش آندھرا پردیش کے حیدرآباد میں 19 نومبر 1975 کو ہوئی تھی۔ ان کے والد سبیر سین ایئر فورس میں ونگ کمانڈر تھے اور ان کی ماں شبھرا سین کا تعلق زیورات کے کاروبار سے تھا۔ سشمیتا نے سنہ 1994میں مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا جس میں وہ پہلے مقام کے لئے منتخب کی گئی تھیں۔ اسی برس سشمیتا مس یونیورس کا خطاب بھی حاصل کیا ہوئیں۔

سشمیتا سین کے شاندار 44 سال
سشمیتا سین کے شاندار 44 سال

سشمیتا نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز سنہ 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم دستک سے کیا تھا۔ یہ فلم کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ اس کے بعد سشمیتا کو سنہ 1997 میں سنی دیول کے اپوزٹ ’زور‘ میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن یہ فلم بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

سشمیتا سین کے شاندار 44 سال
سشمیتا سین کے شاندار 44 سال

سنہ 1999 سشمیتا کے کریئر کے لئے اہم ثابت ہوا۔ اس برس ان کی ’بیوی نمبر ون‘ اور ’صرف تم‘ فلمیں ریلیز ہوئیں جو ہٹ ثابت ہوئیں۔ بیوی نمبر ون کے لئے سشمیتا کو بہترین معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا وہیں صرف تم کے لئے اسی زمرے میں نامزد کیا گیا۔

سشمیتا سین کے شاندار 44 سال
سشمیتا سین کے شاندار 44 سال

سنہ 2002 میں سشمیتا نے میگھنا گلزار کی ہدایت کاری والی فلم ’فی الحال‘ میں کام کیا۔ میگھنا گلزار کی بطور ہدایت کار یہ پہلی فلم تھی۔ اس فلم میں اپنی بہترین اداکاری کے لئے سشمیتا کو ایک بار پھر بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔

سشمیتا سین کے شاندار 44 سال
سشمیتا سین کے شاندار 44 سال

سنہ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’میں ہوں نا‘ کا شمار سشمیتا کی اہم فلموں میں کیا جاتا ہے۔ اس فلم میں سشمیتا کو پہلی بار کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ فرح خان کی ہدایت کاری والی یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

سشمیتا سین کے شاندار 44 سال
سشمیتا سین کے شاندار 44 سال
سنہ 2005 میں سشمیتا نے سلمان خان کے ساتھ ’میں نے پیار کیوں کیا‘ جیسی سپر ہٹ میں بھی کام کیا۔ اس کے بعد سشمیتا کی کئی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن وہ باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکیں۔ سشمیتا کی آخری فلم 2010 میں ’نو پرابلم‘ ریلیز ہوئی تھی۔ ذاتی زندگی میں سشمیتا نے دو بچیوں کو گود لیا ہوا ہے اور ان دنوں وہ ان کی پرورش میں مصروف ہیں۔ خبریں ہیں بہت جلد سشمیتا بالی وڈ میں کم بیک کرنے والی ہیں۔
سشمیتا سین کے شاندار 44 سال
سشمیتا سین کے شاندار 44 سال

سشمیتا نے اپنے دو دہائی پر مشتمل فلمی کریئر میں تقریباً 35 فلموں میں کام کیا۔ ان کے کریئر کی دیگر فلموں میں ہندوستان کی قسم، کیونکہ میں جھوٹ نہیں بولتا، آنکھیں، تم کو نہ بھول پائیں گے، چنگاری، بے وفا، زندگی راکس، کرما اور ہولی، ڈو نوٹ ڈسٹرب اور دلہا مل گیا جیسے فلمیں شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.