بی ایم سی کے مطابق وہ اب معاملے کی تحقیقات کے لئے 27 جولائی کو شہر میں آنے والے بہار کے دیگر چار پولیس افسران کو پٹنہ کے آئی پی ایس افسر ونے تیواری کی طرح کورنٹائن کرنا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں پٹنہ سے آئے افسران نے کہا تھا کہ وہ اپنے قیام کی جگہ کا پتہ نہیں بتائیں گے کیوں کہ انہیں کورنٹائن کرنا غیر آئینی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کے لیے بہار پولیس ممبئی روانہ
سوشانت کیس کی تفتیش کے لئے بہار سے آئے چار افسران میں پولیس انسپکٹر منورجن بھارتی اور قیصر عالم ، سب انسپکٹر درگیش گہلوت اور نشانت سنگھ شامل ہیں۔
بی ایم سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ ان چار پولیس اہلکاروں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ممبئی آئے تھے۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ گھر میں کورنٹائن کرنے کا پروٹوکول سب کے لئے یکساں ہے۔