بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے سنیچر کے روز اپنی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ وہ اس خصوصی موقع پر کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لیے دعا کرنا چاہتی ہوں۔
بھومی نے کہا کہ میری سالگرہ کے موقع پر اس برس کے لیے میری واحد دعا یہ کہ وہ تمام افراد جو وائرس سے متاثر ہیں اور تمام ایسے افراد جو اس وقت مشکل حالات کی وجہ سے محفوظ محسوس نہیں کر رہے ہیں،انہیں راحت ملے، خوشی ملے اور ہمیں جلد از جلد کووڈ 19 کے لیے ویکسین یا دوائی ملیں۔
وہیں انہوں نے کہا کہ آج کا دن خاص ہوگا، کیونکہ میں کسی سے نہیں ملنے والی ہوں اور اپنے خاندان کے ساتھ گھر پر رہوں گی۔یہ بہت ہی آسان اور بنیادی ہوگا۔ویسے بھی میں نے اس دن کا کوئی خاص منصوبہ نہیں بنایا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دراصل میں اپنی سالگرہ کو دھوم دھام سے مناتی ہوں۔میں بہت سارے لوگوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ مناتی ہوں۔مجھے بہت پیار ملتا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس سال میں صرف اپنی ماں اور اپنی بہن کے ساتھ رہنے والی ہوں۔ہم شاید ہر کسی کے ساتھ زوم کال پر ہونگے جو مجھے پسند ہے۔
اس کے علاوہ بھومی نے اپنے سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی پوسٹ کی اور اس کے ساتھ ایک نوٹ بھی لکھا۔
اپنی سالگرہ کے موقع پر بھومی نے سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ میں ایک اور سال بڑی ہوگئی، اس موقع پر میں سوچتی ہوں کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں۔انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے اچھے اور پیارے لوگوں سے گھری رہی ہوں۔بہت سارے اچھے لوگ میری زندگی میں ہے۔میں اپنے خواب کو پورا کرنے کی راہ میں ہوں اور میں نے وہ کیا جو کرنا مجھے اچھا لگتا ہے۔جو پیار مجھے لوگوں سے ملا ہے۔میں ان کے پیار اور حمایت سے دنیا کو ایک بہتر مقام بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکوں۔جسے میں چاہتی ہوں اس کی حفاظت کرسکوں۔ان سب کے لیے شکریہ۔