اجے نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ کے ذریعہ اس فلم کی اطلاع فراہم کی۔
انہوں نے لکھا کہ سنہ 1971 سکواڈرن لیڈر وجے کارنک اور ٹیم۔ 300 بہادر خواتین۔ ایک برباد بھارتی فضائی ایئرپورٹ کا دوبارہ تعمیر۔ بھوج دی پرائڈ آف انڈیا۔
واضح رہے کہ اجے دیوگن ان دنوں اپنی آئندہ فلم 'دے دے پیار دے' اور 'تاناجی دی انسنگ واریئر' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اجے دیوگن ہر رول میں فٹ بیٹھتے ہیں، ایک جانب وہ بالی ووڈ کے سنگھم کہے جاتے ہیں تو دوسری جانب 'گول مال' اور 'ٹوٹل دھمال' جیسی فلموں میں ان کی شاندار کامیڈی کو بھی پسند کیا جاتا ہے۔