پولیس ذرائع نے بتایا کہ 40 سالہ بھوجپوری فلم اداکارہ انوپما پاٹھک دہسر میں واقع کرایہ کے گھر میں دو اگست کو لٹکی پائی گئیں۔ پاٹھک بہار کے ضلع پورنیہ کی رہائشی تھیں اور ممبئی آکر انہوں نے بھوجپوری فلم اور ٹی وی سیریل میں کام کیا۔
فیس بک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا اور وہ کسی پر اعتماد نہیں کرسکتیں۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ کوئی دوست نہیں ہے جو مدد کرسکے۔
رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ نے اپنی خودکشی نوٹ میں ذکر کیا ہے کہ اس نے ملاڈ میں وزڈم پروڈیوسر نامی کمپنی میں سرمایہ کاری کی تھی، لیکن دسمبر 2019 میں متعینہ تاریخ کے بعد اسے پیسے نہیں ملے۔ پولیس نے کہا کہ اس کا شوہر کسی کام کے لیے باہر گیا تھا تب اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔