سنجے لیلا بھنسالی ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' کے سلسلے میں سرخیوں میں ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم حسین زیدی کے ناول مافیہ کوینس آف ممبئی کے ایک باب پر مبنی ہوگی۔فلم میں عالیہ بھٹ اہم کردار میں نظر آئیں گی۔
سنجے لیلا بھنسالی نے اب اپنی آنے والی دوسری فلم کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ فلم کا ٹائٹل 'بیجوباورا' ہے یہ فلم دیوالی کے موقع پر سنہ 2021 میں ریلیز ہوگی۔
فی الحال اس پروجیکٹ کو لےکر زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ فلم کے لیے اجے دیوگن سے بھنسالی کی بات چل رہی ہے۔ اس سے پہلے دونوں فلم ہم دل دے چکے صنم کے لیے ساتھ کام کر چکے ہیں۔