ETV Bharat / sitara

فی الحال ہالی وڈ میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: دشا پٹانی - پرینکا چوپڑا

بالی وڈ اداکارہ دشا پٹانی نے کہا کہ وہ ابھی ہالی وڈ میں کام نہیں کرنا چاہتی ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ دشا پٹانی
بالی وڈ اداکارہ دشا پٹانی
author img

By

Published : Feb 18, 2020, 12:30 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:16 PM IST

فلم ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری سے اپنے بالی وڈ کریئر کا آغاز کرنے والی دشا پٹانی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ پرینکا چوپڑا کی بہت بڑی مداح ہیں لیکن ان کے جیسے ہالی وڈ میں ابھی کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

دشا سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی پرینکا کی طرح ہالی وڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں؟ تب انہوں نے بڑی بے باکی سے اس بات کا جواب دیا۔

دشا نے کہا کہ 'پرینکا چوپڑا نے ہالی وڈ میں کام کر کے بھارت نام روشن کیا ہے، مجھے وہ کافی پسند ہیں کیونکہ وہ بھی میری ہی طرح ایک چھوٹے شہر سے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے ابھی بالی ووڈ میں مزید محنت کرنی ہے، اپنے چھوٹے کریئر میں، میں نے کئی بہترین فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، اتنے کم وقت میں مجھے جو کامیابی ملی ہے میں اس سے خوش ہوں لیکن اب بھی مجھے مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے'۔

دشا پٹانی نے کہا کہ 'ہالی وڈ میں اپنی شناخت بنانا بہت ہی مشکل کام ہے، میرا کوئی بھی ایجنٹ نہیں ہے جو مجھے ہالی وڈ میں کام دلا سکے، ہالی وڈ فلم کے لیے آڈیشن دینا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ 'ابھی بالی وڈ میں میرا کام اچھا چل رہا ہے اور میں اسی پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہوں، ہالی وڈ میں جانے کے بارے میں ابھی نہیں سوچا ہے۔

واضح رہے کہ دشا پٹانی ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم 'رادھے' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.