ETV Bharat / sitara

ارجن کپور کورونا سے صحتیاب

اداکار ارجن کپور نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔اداکار نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ وہ کام پر واپس آنے کے لیے منتظر ہیں۔

ارجن کپور کورونا سے صحتیاب
ارجن کپور کورونا سے صحتیاب
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 3:38 PM IST

اداکار ارجن کپور کے کورونا مثبت آنے کے تقریبا ایک ماہ بعد اداکار نے بدھ کے روز بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب انکی کورونا کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

عشق زادے اداکار نے انسٹاگرام کے پوسٹ میں اپنی شفایابی کی تصدیق کی، انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہفتے کے آخر میں میری کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پورے طریقے سے شفایاب ہونے کے بعد میں بہتر محسوس کررہا ہوں اور دوبارہ کام پر لوٹنے کے لیے پرجوش ہوں۔آپ کی نیک خواہشات کا آپ سب کا شکریہ۔

انہوں نے لکھا کہ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ اس وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور ماسک کو ضرور پہنیں۔لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ کورونا وائرس ہم سب کی زندگی کو متاثر کر رہا ہے، جوان اور بزرگ دونوں کو۔اس لیے ہر وقت ماسک پہنیں۔مدد کرنے کے لیے بی ایم سی کا شکریہ اور صف اول میں کام کر رہے تمام لوگوں کو میرا سلام جو ہماری دیکھ بھال کرنے کے لیے اپنا سب کچھ خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ہم سب ہمیشہ کے لیے آپ کے قرض دار ہیں۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو ارجن کپور نے انسٹاگرام میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی وہ کورونا وائرس متاثر پائے گئے ہیں اور انہوں نے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.