بالی ووڈ اداکار ابھئے دیول نے امتیاز علی کی فلم 'سوچا نہ تھا' کے ساتھ سنہ 2005 میں بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔
جس کے بعد اداکار نے کچھ فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ جس میں 'دیو ڈی' اور 'اوئے لکی لکی اوئے' بھی شامل ہیں۔
فلم دیو ڈی میں ابھئے نے انوراگ کشیپ کی ہدایت کاری میں کام کیا تھا۔ لوگوں نے فلم کو بہت پسند کیا۔ لیکن انوراگ کشیپ کے مطابق ، ابھئے کے ساتھ کام کرنے کا ان کا تجربہ اچھا نہیں تھا۔
ایک انٹرویو کے دوران انوراگ نے کہا ، "ان کے ساتھ کام کرنا واقعی مشکل تھا۔ میرے پاس ان کے ساتھ کام کرنے کی اچھی یادیں نہیں ہیں۔اس فلم کی شوٹنگ کے بعد میں نے ان سے کبھی زیادہ بات نہیں کی۔"
انوراگ کا کہنا ہے کہ جب وہ فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے تو ، ابھئے کنفیوز رہتے تھے۔ وہ آرٹسٹک فلمیں کرنا چاہتا تھا ، لیکن وہ مین اسٹریم کے فوائد بھی حاصل کرنا چاہتے تھے۔دیول ہونے کے فوائد اور آسائشیں، وہ صرف پانچ ستارے ہوٹل میں ہی رہتے تھے ، جبکہ ایک انتہائی تنگ بجٹ کی فلم ہونے کی وجہ سے فلم کا پورا عملہ پہاڑ گنچ میں رہتے تھے ۔ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انکے ساتھ کام کرنے والے بیشتر ہدایتکار ان سے دور ہوگئے ۔
اسی دوران نے انوراگ نے یہ بھی بتایا کہ فلم کے پروموشن میں جہاں ابھئے کی ضرورت تھی، وہاں سے وہ غائب رہے۔وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے دیو ڈی کا پروموشن نہیں کیا۔انہوں نے فلم اور پورے عملے کی بے حد توہین کی ہے۔یہ شاید اس لیے تھا کیونکہ وہ جذباتی اور ذاتی طور پر جدوجہد کررہے تھے، جس کے بارے میں انہوں نے کبھی بتایا نہٰیں۔انہیں لگتا تھا کہ میں نے دھوکہ دیا، جس کی وجہ سے انہوں نے کبھی مجھ سے بات نہیں کی۔
حالانکہ آخری میں انوراگ نے ابھئے کو شاندار اداکار بتایا۔
واضح رہے کہ فلم 'دیو ڈی' میں ابھئے دیول کے علاوہ نوازالدین صدیقی، ماہی گل اور کلکی کوچلن جیسے ہستیوں نے مرکزی کردار میں نظر آئے ۔سال 2009 میں آئی ان کی فلم 'دیو داس' کا جدید ورژن ہے۔