ارجن کپور کی چھوٹی بہن انشولا کپور ممبئی میں اپنے گھر پر اپنی بہن جانہوی کپور اور خوشی کپور کے ساتھ اپنا سالگرہ منایا۔انشولا نے اس خاص موقع پر ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام میں پوسٹ کیا اور ساتھ میں اپنی بہنوں کے لیے ایک شکریہ نوٹ بھی لکھا۔
انشولا 29 دسمبر کو اپنی سالگرہ مناتی ہیں۔ تاہم جانہوی اور خوشی نے کل رات ہی انشولا کے گھر پہنچ کر انہیں سرپرائز دیا۔ انشولا نے اپنے اس سرپرائز تقریب کی ایک جھلک انسٹاگرام میں شیئر کی اور ساتھ میں اپنی بہنوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انشولا اپنی ویڈیو میں پوسٹ کرتی ہوئی لکھتی ہیں کہ میں اس سال اپنی سالگرہ منانے کا ارادہ نہیں کر رہی تھی، لیکن میری پیاری بہن جانہوی کپور او خوشی کپور نے میرے گھر میں خوشی لے کر آئی اور میں جھوٹ نہیں بولوں گی اس چیز نے میری چہرے پر ایک بڑی مسکراہٹ لائی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میری زندگی میں روشنی بننے کا شکریہ، خاص طر پر جب میں خود میں یہ روشنی دیکھ نہیں پاتی ہوں، اس وقت میرے ساتھ رہنے اور مجھے ہنسانے کے لیے شکریہ۔