ETV Bharat / sitara

سونو سود ایک بار پھر ضرورتمند شخص کی مدد کرتے نظر آئے - سونو سود اور مہاجر مزدور

اداکار سونو سود، جو اس بحران کے دوران مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی شہر پہنچنے کی آخری امید ہیں۔انہوں نے اترپردیش کے ایک باشندے کو اس کے گھر پہنچانے میں مدد کی، جس کی اہلیہ کی موت ہوگئ تھی اور وہ اپنی بیوی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے گھر واپس جانے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔

سونو سود ایک بار پھر ایک ضرورتمند شخص کی مدد کرتے ہوئے نظر آئے

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 2:37 PM IST

بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر سونو سود ایک بار پھر اترپردیش کے ایک ضرورتمند کی مدد کے لیے سامنے آئے ہیں۔اترپردش کے بنارس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی بیوی کی موت ہوگئی تھی اور وہ اپنی بیوی کی آخری رسومات کے لیے اپنی آبائی شہر بنارس جانا چاہتا تھا۔

جب سونو کے ایک مداح نے سوشل میڈیا پر مدد کی درخواست کی تب سونو نے 40 سالہ سیتارام ویشوناتھ شکلا کو جلد ہی اسے اپنے آبائی شہر بھیجنے کا وعدہ کیا۔

ایک مداح نے اداکار کو ٹوئیٹ کیا کہ سر ، میرے پڑوسی سیتارام نے اپنی بیوی کو کھو دیا ہے، جو بنارس میں رہتی تھی اور وہ اپنی بیوی کی آخری رسومات میں حصہ لینے کے بنارس جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں سونو سر ہماری مدد کرئیے۔

اداکار نے اس ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس نقصان پر افسوس ہے ۔میں انہیں کل ان کے شہر بھیج دوں گا۔وہ جلد ہی اپنے گھر پہنچ جائے گیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.