فیچر فلموں کی فہرست میں جوری کے مرکزی پینل کے صدر راہل روَیل نے جمعہ کو سنہ 2018 کے لیے ان ایوارڈز کا اعلان کیا۔ اس فہرست میں 45 انعام دیے جائیں گے جبکہ غیر فیچر فلم کی فہرست میں 21 انعام دیے جائیں گے۔
کیرتی سریش فلم ’مہانتی‘ میں ان کے کردار کے لیے سرفہرست ادکارہ منتخب کیا گیا۔ آیوشمان کھرانہ اور وکی کوشل کو اری دی سرجیکل اسٹرائک کے لیے مشترکہ طور پر سرفہرست اداکار چنا گیا ہے۔
فلم اری کے ڈائریکٹر کو آدتیہ دھر کو سر فہرست ڈائریکٹر قرار دیا گیا۔ اریجیت سنگھ کو پدماوت کے گانے’بینتے دل مستریا میں...‘ کے لیے سرفہرست مردپلے بیک گلوکااور بِندو مالنی کو کنڑ فلم نتھی چارامی کے گانے ’مایاوی مناوے...‘کے لیے سر فہرست خاتون پلے بیک گلوکارہ چُنا گیا ہے۔
سنجے لیلا بھنسالی کو فلم پدماوت(نغموں کی میوزک‘ کے لیے اور شاشوت سچدیوکو فلم اُری (بیک گراؤنڈ میوزک) کے لیے سرفہرست موسیقار اعلان کیا گیا ہے۔ منجوناتھ ایس کو فلم نتھی چارامی کے گانے’مایاوی مانوے...‘ کے لیے سر فہرست نغمہ نگار چُنا گیا ہے۔
بہترین سپورٹنگ اداکار کا ایوارڈ سوانند کِرکِرے کو مراٹھی فلم چُمبک اوربہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ’بدھائی ہو‘ کے لیے سریکھا سیکری کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بہترین سنیمیٹوگرافی کا ایوارڈ ملیالم فلم اولو کے کیمرامین ایم جے رادھا کرشنن کو دیا جائے گا جبکہ ایڈیٹنگ کا ایوارڈ کنڑ فلم نتھی چارامی کے ایڈیٹر ناگیندر کے اجین کو ملے گا۔ پدماوت کے گانے ’گھومر‘ کے لیے کُروتی مہیش ماگھیہ اور جیوتی تومر کو سرفہرست رقص ہدایتکار اعلان کیا گیا ہے۔ کنڑ فلم کے جی ایف کے لیے وکرم مورے اور انبو اریو کو سرفہرست ایکشن ہدایت کارچُنا گیا ہے۔
کسی ہدایتکار کی سرفہرست پہلی فلم کو اندراگاندھی ایوارڈ کے لیے مراٹھی فلم نال کو چُنا گیا ہے۔ اس کی ہدایت کار سدھاکر ریڈی یَکَّانی ہیں۔ اس میں ایک بچے کی کہانی کے ذریعے سے بچہ گود لینے کی اخلاقیات کے بارے میں پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
سر فہرست اطفال فلم کا ایوارڈ فلم ساز، ہدایتکار رِشبھ شیٹی کی کنڑ میں بننے والی فلم ’سرکاری ہریا پراتھمیکا شالے کسارگوڈو‘ کو دیا جائے گا۔ بہترین اطفال اداکار کا ایوارڈ چار بچوں کو مشترکہ طور پر دیا جائے گا۔ان میں اون ڈَلَّا ایراڈلَّا(کنڑ) کے لیے پی وی روہت، ہرجیتا (پنجابی) کے لیے سمیپ سنگھ، حامد (اردو) کے لیے طلحہ ارشد ریشی اور نال (مراٹھی) کے لیے شری نیواس پوکالے شامل ہیں۔
بہترین فیچر فلم ہیلارو(گجراتی) میں گاؤں کی خواتین کے گروپ کی کہانی ہے جو سماجی تبدیلیوں کے لیے متحد ہوکر کام کرتی ہیں۔ اسے جوری کے خصوصی ایوارڈ کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔
--------------