انل کپور اور ان کی اہلیہ سنیتا کپور بالی وڈ کے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ 19 مئی کو انل کپور اور سنیتا کپور کی شادی کی سالگرہ ہے جس کے پیش نظر انل کافی پرجوش نظر آئے۔۔
سالگرہ کی تقریب سے قبل انل کپور نے سنیتا کپور کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے سنیتا کپور کو کس طرح پروپوز(پیار کا اظہار) کیا تھا۔
انل نے ویڈیو میں کہا کہ 'میں نے کیریئر اور پیار میں سے محبت کا انتخاب کیا ۔ لوگ شادی کی سالگرہ مناتے ہیں جبکہ وہ پروپوزل ڈے مناتے ہیں۔
انل کپور نے بیوی کے ساتھ شیئر کی گئی اپنی ویڈیو میں کہا کہ' 17 مئی کی رات، یہ ایک لمبی لو اسٹوری کا آغاز تھا۔ میں نے ایک اہم فلم سائن کی تھی، جو میرے کیریئر کے لئے ایک بڑا قدم تھا اور 18 مئی کو بھی میں نے ایک بڑا قدم اٹھایا۔ میں نے اپنی گرل فرینڈ سنیتا کو پروپوز کیا اور اس سے میری بیوی بننے کے بارے میں پوچھا۔ ہے بھگوان، میں بہت کشمکش میں تھا۔ میں بار بار اس چیز کو آگے بڑھا رہا تھا اور تب وقت آگیا تھا جب مجھے اپنے کیریئر اور اپنے پیار کا انتخاب کرنا تھا اور میں نے محبت کا انتخاب کیا اور انھیں 18 مئی کوپروپوز کردیا'۔
انل کپور نے اپنی ویڈیو کے بارے بتایا کہ 'لوگ شادی کی سالگرہ مناتے ہیں اور ہم پروپوز ڈے بھی مناتے ہیں ۔ ہم خود کو بھولنے نہیں دیتے کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں'۔
-