منداکنی کے بچپن کا نام یاسمین جوزف تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات 1985 میں ریلیز ہونے والی بنگلہ فلم 'انتاریر بھالوباشا' سے کی تھی۔
منداکنی نے 1985 میں فلم میرا ساتھی سے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ اسی سال منداکنی کی فلم 'رام تیری گنگا میلی' ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے بعد منداکنی نے بالی ووڈ میں اپنی ایک خاص شناخت قائم کی۔ اس فلم میں بہترین اداکاری کے لئے انہیں بہترین فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والا اداکار
'رام تیری گنگا میلی' کے بعد منداکنی نے جال، لوہا، ڈانس ڈانس، جیتے ہیں شان سے ، کمانڈو، تیزاب اور جانباز جیسی کئی اہم فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے سنہ 1996 میں فلم زور دار میں آخری بار کام کیا۔ اس دوران منداکنی کا نام انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھ لیا جانے لگا۔ کرکٹ کے میدان میں انہیں کئی مرتبہ داؤد ابراہیم کے ساتھ دیکھا گیا۔ منداکنی ان دنوں فلم انڈسٹری میں سرگرم نہیں ہیں۔ وہ آج کل تبتی یوگا کلاسیز چلاتی ہیں اور دلائی لامہ کی معتقد ہیں۔