امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہوئے اپنے مداحوں کے درمیان تقریبًا ہر موضوع پر اپنی رائے شیئر کرتے ہیں۔ ’ عالمی چاکلیٹ ڈے‘ سات جولائی کے موقع پر امیتابھ کو چاکلیٹ کھانے کی یاد آ گئی۔ حالانکہ انہوں نے چاکلیٹ کھانا چھوڑ رکھا ہے۔
امیتابھ نے ’ورلڈ چاکلیٹ ڈے‘ کے روز ٹوئیٹ کرتے ہوئے اپنے دل کی بات بتائی۔ انہوں نے لکھا ’’ورلڈ چاکلیٹ ڈے آگیا، کہن کی کرا وموچن۔ جب چاکلیٹ کھانا چھوڑ دیئے، تب کیوں ترساویں من‘‘۔