امیتابھ بچن نے کہا کہ انہوں نے معذور بچوں کے ساتھ قومی ترانہ گایا اور وہ یہ موقع ملنے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔
امیتابھ نے لکھا ’میرا فخر ، میرا ملک ، میرا یوم جمہوریہ، معذور بچوں کے ساتھ قومی ترانہ۔ ان میں سے کچھ سن نہیں سکتے اور کچھ بول نہیں سکتے ۔ ان کے ساتھ آکر میں خود کو قابل احترام محسوس کررہا ہوں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں ہیں جس میں ان کی جیکٹ کے رنگ ترنگے کے رنگوں کی مانند ہے۔