ریاست گجرات کے سورت میں طبی عملے کے متعلق ایک ہورڈنگ لگائی گئی ہے، یہ ہورڈنگ اتھوالائنز نامی علاقے میں سڑک پر لگائی گئی ہے، بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے ہورڈنگ لگانے والوں کی تعریف کی ہے۔
ہورڈنگ پر ایک پیغام لکھا گیا ہے' کیا آپ جانتے ہیں کہ مندر کیوں بند ہیں؟ کیوںکہ سفید کوٹ میں ملبوس تمام دیوتا اسپتال میں ہیں'۔
اس ہورڈنگ کے متعلق اپنا رد عل ظاہر کرنے کے لیے امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر لکھا 'اللہ سب کی حفاظت کرے'۔
امیتابھ بچن نے ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ 'کووڈ 19 سے لڑنے کے لیے ہمارے ڈاکٹرز اس وقت ہسپتالوں میں ہیں اور میں ان کی تعریف کرتا ہوں۔'
گجرات میں کووڈ-19 سے اب تک 2 ہزار 407 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 103 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مہاراشٹر کے بعد کووڈ-19 سے سب سے زیادہ ریاست گجرات متاثر ہوئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 23 ہزار 77 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 718 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ دنیا بھر میں اب تک 20 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کویڈ-19 سے متاثر پائے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔