ETV Bharat / sitara

Amitabh Bachchan's Next Film: امیتابھ بچن اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کے لیے دہرادون پہنچے - گڈبائے کی شوٹنگ دہرادون میں

بالی ووڈ سپراسٹار امیتابھ بچن اپنی آئندہ فلم ' گڈبائے' کی شوٹنگ کے لیے اتراکھنڈ پہنچ گئے ہیں۔ فلم میں امیتابھ بچن اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ فلم میں اداکارہ رشمیکا مندانا بھی ہیں۔ بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن خصوصی چارٹرڈ طیارے میں جولی گرانٹ ایئرپورٹ پہنچے۔ Amitabh Bachchan's Next Film

امیتابھ بچن اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کے لیے دہرادون پہنچے

author img

By

Published : Mar 25, 2022, 4:14 PM IST

امیتابھ بچن اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کے لیے اتراکھنڈ پہنچ گئے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ ہریدوار میں 26 مارچ سے شروع ہوگی جو یکم اپریل تک جاری رہے گی۔ فلم کا نام 'گڈ بائے' ہے۔ فلم میں امیتابھ بچن اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ فلم میں اداکارہ رشمیکا مندانا بھی ہیں۔ بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن خصوصی چارٹرڈ طیارے میں جولی گرانٹ ایئرپورٹ پہنچے۔ Amitabh Bachchan Reaches Dehradun for GoodBye Shooting

ہوائی اڈے کے ٹرمینل کے اندر اسٹاف نے امیتابھ بچن کے ساتھ کئی تصویریں بھی کھینچوائی۔ جب امیتابھ ہوائی اڈے سے باہر نکلے تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی نظر آئی جو سپر اسٹار کو دیکھنے کے لیے آئی ہوئی تھی۔ اس درمیان امیتابھ کو سخت سیکورٹی میں ٹرمینل سے باہر لایا گیا۔ دہرادون ہوائی اڈے سے وہ نریندر نگر کے لیے روانہ ہوئے۔ اطلاع کے مطابق امیتابھ بچن آج صبح تقریباً 10 بجے ایک خصوصی چارٹرڈ طیارے میں ممبئی سے دہرادون ایئرپورٹ پہنچے۔

جولی گرانٹ ہوائی اڈے سے نکلتے ہی ان کے حامی ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے۔ لیکن امیتابھ بچن کی سکیورٹی اتنی سخت تھی کہ کوئی ان کے قریب نہیں جا سکتا تھا۔ امیتابھ بچن کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ٹرمینل سے باہر لایا۔ جس کے بعد وہ کار میں سوار ہوئے اور نریندر نگر کے ہوٹل آنندا کے لیے روانہ ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.