ETV Bharat / sitara

امیتابھ بچن کے اب ٹویٹر پر 45 ملین فالوورز

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے اب ٹویٹر پر 45 ملین فالوورز ہیں۔ ٹویٹر پر اداکار نے اس موقع پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

امیتابھ بچن کے اب ٹویٹر پر 45 ملین فالوورز
امیتابھ بچن کے اب ٹویٹر پر 45 ملین فالوورز
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 5:31 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کے سنیچر کے روز ٹویٹر پر فولورز کی تعداد 45 ملین ہوگئی ہے۔

78 سالہ اداکار ٹویٹر پر سب سے زیادہ متحرک نظر آتے ہیں۔ ٹویٹر کے علاوہ سوشل میڈیا کے دوسرے پلیٹ فارم جیسے فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی پوسٹ شیئر کرتے ہیں۔

اداکار نے اس موقع پر ٹویٹر پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس تصویر میں وہ اپنے والد اور شاعر ہری ونش رائے بچن کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

  • T 3777 - The caption informs of 45 million on Twitter .. thank you Jasmine, but the picture says a lot more ..
    Its the moment I came home surviving death after the 'Coolie' accident ..
    Its the first time ever I saw my Father breaking down !
    A concerned little Abhishek looks on ! pic.twitter.com/vFC98UQCDE

    — Amitabh Bachchan (@SrBachchan) January 9, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پرانے لمحے کو یاد کرتے ہوئے بچن نے لکھا کہ "یہ تصویر بہت کچھ کہہ رہی ہے۔ یہ تب کا وقت ہے جب میں فلم قلی میں ہوئے حادثے سے صحتیاب ہوکر واپس گھر آیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب میں نے اپنے والد کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا تھا اور چھوٹے ابھیشیک کے چہرے پر فکر نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 1982 میں بنگلورو میں منموہن دیسائی کی ہدایت میں بن رہی فلم قلی کے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران بچن کو ایک مہلک حادثہ کا سامنا کرنا پڑا تھا

اس حادثے کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل تھے اور انہیں مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں کئی ماہ کا وقت لگا۔ اداکار اکثر اس حادثے کے بعد ملی زندگی کو دوسرا جنم کہتے ہیں۔

اداکار کے فی الحال فیس بک پر 29 ملین اور انسٹاگرام پر 24.5 ملین فالوورز ہیں۔

اس وقت بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے سب سے زیادہ ٹویٹر فالوورز ہیں، انہیں تقریبا 64.7 ملین لوگ فالو کرتے ہیں

امیتابھ بچن کی آئندہ فلم کی بات کریں تو اداکار آیان مکھرجی کی فلم "برہماسترا"، ناگراج منجولی کی "جھنڈ" اور رومی جعفری کی "چہرے" میں نظر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.