صدی کے مقبول اداکار اور ان کے اہل خانہ کی بھوپال آمد کی اطلاع جیسے ہی ان کے پرستاروں کو ملی، کثیر تعداد میں لوگ بھوپال کے راجہ بھوج ایئرپورٹ پر جمع ہو گئے۔
اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک پانے اور ان کے ساتھ ایک سیلفی لینے کے لئے بے تاب امیتابھ بچن کے پرستا ر بے قرار نظر آئے حالانکہ بھوپال پہنچنے کے بعد امیتابھ بچن نے کسی سے کوئی بات نہیں کی۔ ایئر پورٹ سے نکل کر وہ سیدھے اپنی ساس کے گھر شملہ ہلز پہنچے۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی بہو 90 برس کی اندرا بہادری بھوپال کے شملہ ہلز میں مقیم ہیں اور کل وہ 90 برس کی ہوگئیں۔ ان کے اس یوم پیدائش کو یادگار اور خاص بنانے کے لئے امیتابھ بچن کے اہل خانہ ایک ساتھ ایک جگہ جمع ہوئے۔
اس خاص موقع پر امیتابھ بچن ان کی اہلیہ جیابچن کے علاوہ ان کے فرزند ابھیشیک بچن،بہو ایشوریہ رائے بچن ،شویتا بچن،جیہ بہادڑی بچن ،اور ارادھیہ بچن بھی بھوپال پہنچیں ۔
بھوپال ون وہار روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں اس خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ اس پر مسرت تقریب میں شریک ہوے ۔
تقریب ختم ہونے کے بعد جیا بہادڑی کو چھوڑ کر امیتابھ بچن کے اہل خانہ ممبی کے لئے روانہ ہو گئے ۔امیتابھ بچن کے اہل خانہ چارٹرڈ طیارہ سے بھوپال ایئر پورٹ پہنچے ۔
جس ہوٹل میں اس تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔انہیں بھی امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ کے آمد کے سلسلے میں کو ئی اطلا ع نہیں تھی ۔
اس خاص تقریب کو پوشیدہ رکھا گی تھا ۔ اور یہی وجہ ہے کہ دوران تقریب کسی کو تصویر کشی کی اجازت نہیں دی گئی ۔
حالا نکہ جس وقت امیتابھ بچن بھو پا ل پہونچے تو اس وقت میڈیا کے نمائندوں نے ان سے بات کرنے کوشش کی اور اندور میں منعقد ہونے والے آئیفا ایوارڈ کے سلسلے میں چند سوالات بھی کئے ۔مگر انہوں نے کسی بھی سوال کا کوئی جواب نہیں دیا ۔
واضح رہے کے امیتابھ بچن کی ساس اندرا بہادڑی طویل عرصہ سے بھوپال میں ہی مقیم ہیں ۔ اور ان سے ملاقا ت کے لئے اکثر امیتابھ بچن کے اہل خانہ کی آمد و رفت ہو تی رہتی ہے۔
ابھشیک بچن کو اپنی نانی سےخاص لگاوہے ۔اور وقتا فوقتا اپنی نانی سے ملنے بھوپا ل آتے رہتے ہیں ۔
حالانکہ امیتابھ بچن خاص مواقع پر ہی ان سے ملنے بھوپال آتے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے اس خاص تقریب کی تیاریاں کا فی دنوں سے چل رہی تھیں ۔اور اس تقریب کے انعقاد کی ذمہ داری جیہ بچن نے سنبھالی تھی ۔