ETV Bharat / sitara

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی مدد کریں: امیتابھ - امیتابھ بچن نے کی اپیل

ہندی سنیما کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی مدد کریں۔

Help India fight the corona virus: Amitabh
کورونا وائرس کی جنگ میں ہندوستان کی مدد کریں: امیتابھ
author img

By

Published : May 10, 2021, 5:18 PM IST

پورا ملک کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پریشان ہے۔ اس مشکل وقت میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی آگے آکر لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ امیتابھ بچن نے ویکس لائیو گلوبل ایونٹ میں حصہ لیا، جو کورونا وائرس سے وابستہ ہے۔ امیتابھ نے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا ہے ’’اس میں شریک ہوکر فخر محسوس کررہا ہوں اور ہندوستان کے لیے لڑائی جاری ہے۔

ویڈیو میں امیتابھ بچن نے کہا ’’نمسکار، میں امیتابھ بچن ہوں۔ میرا ملک ہندوستان کورونا وبا کی دوسری لہر سے پریشان ہے۔ ایک عالمی شہری ہونے کی حیثیت سے میں دنیا کے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کھڑے ہوں۔ اپنی حکومتوں اور فارما کمپنیوں سے بات کریں اور انہیں مدد کرنے کی اپیل کریں۔ ہر چھوٹی کوشش رنگ لاتی ہے۔ جیسے مہاتما گاندھی جی نے کہا تھا کہ آپ آسانی سے پوری دنیا کو ہلا سکتے ہیں۔ شکریہ‘‘ْ۔

امیتابھ نے ٹیکہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔ امیتابھ نے لکھا - کورونا کو شکست دینے کا واحد راستہ ہے ویکسینیشن۔ اس لیے جوائن کریں اور سپورٹ کریں گلوبل سٹیزن کو جس کی ہندوستان کو ضرورت ہے۔ کامیڈی سنٹرل، وایاکوم 18، وی ایچ ۔ 1 اور وزکرافٹ انڈیا لائے ہیں ویکس لائیو کنسرٹ، جس سے دنیا کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے متحد ہوسکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.