کورونا وائرس جیسی خطرناک بمیاری کے انفیکشن کو روکنے کے لیے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایسے میں اداکار جاوید حیدر کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ سبزی فروخت کرتے ہوئے نظر اؒٓرہے ہیں۔اداکار جاوید حیدر، عامر خان کی فلم 'غلام میں بھی کام کرچکے ہیں
جاوید کا یہ ویڈیو اداکارہ ڈالی بندرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ٹک ٹاک پر بنے اس ویڈیو میں جاوید'دنیا میں رہنا ہے تو کام کر پیارے' گانے پر گاتے ہوئے سبزی فروخت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ڈالی نے ویڈیو کے ساتھ لکھ کہ 'یہ ایک اداکار ہیں اور سبزی فروخت کر رہے ہیں۔لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی کام نہیں مل رہا ہے۔
حالانکہ ابھی اداکار کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے، ایسے میں یہ یہ کہا جانا مشکل ہے کہ اداکار معاشی تنگی کی وجہ سے سبزی فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔
جاوید نے 90 کی دہائی میں کئی فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا ہے۔وہ فلم 'باپ نمبری بیٹا دس نمبری' میں قادر خان کے بیٹے کے کردار میں نظر آرہے تھے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ٹی وی اداکار راجیش کریر نے بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کر مدد کی گزارش کی تھی۔راجیش مدد کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑے تھے۔تب لوگوںنے راجیش کی کافی مالی مددکی تھی۔وہیں ٹی وی اداکارہ اپنی معاشی تنگی کا ذکر کر چکے ہیں۔