ETV Bharat / sitara

عالیہ بھٹ کا کورونا ٹیسٹ منفی - شوٹنگ میں مصروف تھیں

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ دو اپریل کو عالیہ بھٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو گھر پر قرنطین کیا۔

Alia Bhatt
عالیہ بھٹ
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 3:54 PM IST

عالیہ بھٹ عالمی وبا کورونا وائرس سے ٹھیک ہو چکی ہیں۔ عالیہ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر اس کی جانکاری شیئر کی۔

Alia Bhatt
عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ نے اپنی صحت کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعہ جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ 'ایسے وقت میں منفی ہونا بہتر ہے'۔

دو اپریل کو عالیہ بھٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو گھر پر قرنطین کیا۔ عالیہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'گنگوبائی کاٹھی واڑی' فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ اسی دوران ان کی طبیعت خراب ہوئی۔ اس کے بعد جانچ میں وہ کورونا سے متاثر پائی گئی تھیں۔

عالیہ کے ساتھ ان کے مبینہ بوائے فرینڈ بھی کام کر رہے تھے، اس لیے انہوں نے اپنے آپ کو آئسولیٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر قہر برپا کررہی ہیں جھانوی کپور کی ویڈیو

خبریں ہیں کہ جلد ہی عالیہ بھٹ باہو بلی کے ہدایتکار ایس ایس راجامولی کی فلم 'آرآرآر' میں کام کریں گی۔ ان کے ساتھ رام چرن، این ٹی آر ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ کرن جوہر کی فلم 'تخت' میں بھی کام کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.