عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے سینما گھروں میں آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔ اس فلم کی کہانی و کردار سے لے کر موسیقی اور ہدایتکاری نے فلمی شائقین کے دلوں میں ایک منفرد مقام بنالیا ہے۔ عالیہ بھٹ کو فلم کے پروموشن اور فلم کی کامیابی کے بعد کئی میڈیا پورٹل اور نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس دوران عالیہ کے مداحوں کی جانب سے بھی فلم کے حوالے سے کئی سوال کیے گئے۔
عالیہ بھٹ نے انہی تمام سوالات کا جواب دینے کے لیے فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کا انٹرویو کرلیا۔ اداکارہ نے آج انسٹاگرام میں ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ فلم کے ہداتیکار سنجے لیلا بھنسالی سے فلم کے حوالے سے سوالات پوچھتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ Alia Bhatt interviews Sanjay Leela Bhansali
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
گنگو کا کردار ادا کرنے والی عالیہ انٹرویو کے شروعات میں کہتی ہیں کہ 'جب وہ پروموشن میں مصروف تھیں تب ان سے ایک ہی سوال بار بار پوچھا جارہا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے یہ فلم کرنے کے بارے میں کیوں سوچا'، اس لیے میں نے سر کا انٹرویو لینے کی اجازت مانگی اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ انٹرویو دینے کے لیے راضی بھی ہوگئے۔
عالیہ نے انٹرویو کے دوران فلم کے حوالے سے کئی سنجیدہ اور اہم سوال پوچھے۔ یہ انٹرویو کو دو پارٹ میں بنایا گیا ہے، جس کا پہلا پارٹ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام میں شیئر کیا ہے اور دوسرا پارٹ بھی جلد ہی شیئر کیا جائے گا۔
اس انٹرویو میں سنجے لیلا بھنسالی نے عالیہ کی اداکاری کو سراہا اور کہا کہ عالیہ کی پرفارمنس میں بھارت کے عظیم اداکارؤں کی جھلک ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالیہ کی اداکاری کو مدر انڈیا کی نرگس، بینڈٹ کوئین کی سیما بسواس اور صاحب بیوی اور غلام کی مینا کماری کی اداکاری کی طرح یاد کیا جائے گا۔عالیہ کی اداکاری اور فلم اگلے 50 سال تک زندہ رہے گی۔
اس انٹرویو کی خاص بات یہ بھی رہی کہ ویڈیو کے آخری میں جب عالیہ کچھ سوال و جواب کا سیکشن شروع کرنے جارہی ہوتی ہیں، اس وقت رنویر سنگھ کی بھی انٹری ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ عالیہ کی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' 25 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کو باکس آفس پر پہلے ہی دن مثبت ردعمل ملا۔ فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ اجے دیوگن، وجے راز، سیما پاواہا اور ہما قریشی اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں
مزید پڑھیں: Gangubai Kathiawadi box office collection: فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی 100 کروڑ روپے کے کلب میں شامل