ETV Bharat / sitara

Alia Bhatt' Next Film: جنگل ایڈونچر فلم میں نظر آئے گی عالیہ اور مہیش بابو کی جوڑی - مہیش بابو کے ساتھ عالیہ کی فلم

باہوبلی کے ہدایتکار ایس ایس راجامولی ایک بار پھر بڑے پردے پر اپنا جادو بکھیرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے اپنی اگلی فلم کے لیے مہیش بابو اور عالیہ بھٹ کی جوڑی بنائی ہے۔ Alia Bhatt's next Film with Mahesh Babu

جنگل ایڈونچر فلم میں نظر آئے گی عالیہ اور مہیش بابو کی جوڑی

author img

By

Published : Mar 7, 2022, 5:26 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کامیابی کی بلندیوں پر ہیں۔ اداکارہ کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے اور فلم جلد ہی 100 کروڑ روپے کا کاروبار بنانے میں کامیاب بھی ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ عالیہ اب بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ساؤتھ کی فلموں میں بھی قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ عالیہ پین انڈیا فلم 'RRR' میں نظر آئیں گی۔ جنوبی فلم انڈسٹری کے تجربہ کار ہدایت کار ایس. ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم 25 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس کے ساتھ ہی عالیہ اور راجامولی ایک بار ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ Alia Bhatt's next Film with Mahesh Babu

دراصل میڈیا رپورٹس کے مطابق راجامولی ایک اور پین انڈیا فلم پر کام کر رہے ہیں، جس میں وہ عالیہ بھٹ کو ساؤتھ سپر اسٹار مہیش بابو کے مقابل کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایک جنگل ایڈونچر فلم بتائی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم کی کہانی بھی کے ایس راجامولی کے والد کے وی وجیندر نے لکھی ہے۔ Alia Bhatt in Rajamouli's Film

پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس پروجیکٹ پر کام شروع ہو گیا ہے اور راجامولی اور پرساد کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ پروجیکٹ کی تیاری کے دوران بہت سے کردار بنائے گئے ہیں اور راجامولی کا خیال ہے کہ عالیہ بھٹ ان کی فلم کے لیے بہترین انتخاب ہوں گی۔ راجامولی نے عالیہ بھٹ کو مہیش بابو کے مقابل لانے کا مکمل منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال ڈیٹس اور فیس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ رواں سال کے وسط میں کی جائے گی۔ کیونکہ تب تک مہیش اور عالیہ بھی اپنے اپنے مصروف پروجیکٹ سے فارغ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ جنگل میں کی جائے گی۔ ایسے میں یہ فلم ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہونے والی ہے۔ اس سے قبل یہ خبر سامنے آرہی تھی کہ عالیہ ہدایتکار کورتالا شیوا کی آئندہ فلم میں ساؤتھ سپر اسٹار جونئیر این ٹی آر کے ساتھ کام کریں گی۔

مزید پڑھیں: Saba Pataudi Shared Jeh Pic: شرمیلا ٹیگور کے ساتھ کھیلتے ہوئے نظر آئے ننھے جیہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.