ETV Bharat / sitara

ہیرا منڈی میں مفت کام کرنے کے لیے تیار عالیہ بھٹ - بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ویب سیریز فلم "ہیرا منڈی" میں مفت کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم بھنسالی نے عالیہ کی اس مفت پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔

alia bhat
عالیہ بھٹ
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 1:38 PM IST

سنجے لیلا بھنسالی اپنی آنے والی ویب سیریز 'ہیرا منڈی' کو لے کر کافی سرگرم ہیں۔ خواتین پر مرکوز اس سیریز میں کئی بالی ووڈ اداکارائیں نظر آئیں گی۔

ہیرا منڈی میں سوناکشی سنہا اور ہما ​​قریشی ہیرا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ اس ویب سیریز میں کل سات ایپی سوڈ ہیں۔ اس کے پہلے ایپی سوڈ کی ہدایت خود بھنسالی کریں گے اور بقیہ ایپی سوڈ کی ہدایت کاری کی ذمہ داری وبھو پوری کو دی گئی ہے۔

اب خیال ہے کہ عالیہ بھٹ بھنسالی کے اس سیریز میں مفت کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ عالیہ نے بھنسالی کی ویب سیریز 'ہیرا منڈی' میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر رکھنے پر کرینہ ٹرول، نند صبا نے کیا دفاع

عالیہ نے بھنسالی سے کہا تھا کہ کردار چاہے کوئی بھی ہو چلے گا، وہ 'ہیرا منڈی' میں مفت کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم بھنسالی نے عالیہ کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا اور کہا کہ انہیں ان کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔ عالیہ بھٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' میں کام کیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.